• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 17, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بھارت اور آسٹریا نے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

دنیا کے لیے قابل بھروسہ سپلائی چین کو یقینی بنائیں گے ہندستان اور آسٹریا: مودی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 17, 2026
0 0
A A
بھارت اور آسٹریا نے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹاکر کے دورہ ہند سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں نئی توانائی آئے گی اور مختلف شعبوں میں آسٹریا کی مہارت اور ہندوستان کی رفتار و وسعت دنیا کے لیے قابل بھروسہ سپلائی چین کو یقینی بنائے گی۔دونوں ممالک دفاع، سیمی کنڈکٹر، کوانٹم اور بایو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی اپنی شراکت داری کو مضبوط کریں گے۔ ہندوستان اور آسٹریا نے تعلیم کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں اور مائگریشن اینڈ موبلٹی ایگریمنٹ کو نرسنگ کے شعبے میں بھی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرام کے تحت ہالی ڈے پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ مودی نے دورہ ہند پر آئے ہوئے جناب اسٹاکر کے ساتھ بات چیت کے بعد جمعرات کو یہاں مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ ہندوستان-آسٹریا شراکت داری کو اختراع اور مستقبل کی ضروریات پر مبنی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا پختہ یقین ہے کہ فوجی تصادم سے مسائل کا حل ممکن نہیں اور ہم یوکرین اور مغربی ایشیا میں مستقل امن کے حامی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور آسٹریا دونوں ہی عالمی اداروں میں اصلاحات کے پرزور حامی ہیں اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہماری مشترکہ عہد بستگی ہے۔بات چیت کے بعد جناب مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں چانسلر اسٹاکر کے ساتھ اپنی گفتگو کو مفید قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "آسٹریا کے چانسلر اسٹاکر کے ساتھ انتہائی مفید گفتگو ہوئی۔ ہندوستان میں ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد یورپ سے باہر اپنے پہلے دورے کے لیے ہمارے ملک کا انتخاب کیا۔ یہ ہندوستان-آسٹریا تعلقات کے تئیں ان کے وژن اور وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بات بھی یکساں طور پر خاص ہے کہ چار دہائیوں میں کسی آسٹریا کے چانسلر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ان کا یہ دورہ تاریخی ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کے بعد ہو رہا ہے، جس نے ہندوستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔”وزیر اعظم نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں نئی توانائی پیداکرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سیمی کنڈکٹر اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں کافی امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا، "آج کی ہماری بات چیت میں جدت، انفراسٹرکچر اور پائیداری جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں نئی توانائی پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دفاع، سیمی کنڈکٹر، مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور اسٹارٹ اپس جیسے شعبوں میں قریبی تعلقات کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان-آسٹریا شراکت داری مزید جدت پر مبنی اور مستقبل کے لیے تیار ہوگی۔”مسٹر مودی نے کہا کہ چانسلر اسٹاکر کے دورے سے ہندوستان-آسٹریا تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے انفراسٹرکچر، جدت اور پائیداری کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان قابل بھروسہ شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے مختلف منصوبوں میں تعاون کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریا کی مہارت اور ہندوستان کی رفتار و وسعت کو جوڑ کر پوری دنیا کے لیے قابل بھروسہ ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کو یقینی بنائیں گے۔ ہم دفاع، سیمی کنڈکٹر، کوانٹم اور بائیو ٹیکنالوجی میں بھی اپنی شراکت داری کو مضبوط کریں گے۔ ساتھ ہی، ہم انجینئرنگ اور تکنیکی تعلیم کے تعاون کو بھی مزید مستحکم کریں گے۔ آئی آئی ٹی دہلی اور آسٹریا کی مونٹان یونیورسٹی کے درمیان آج جس مفاہمت نامہ پر دستخط کیے جا رہے ہیں، وہ علم کے تبادلے کی ایک روشن مثال ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2023 میں ہندستان نے آسٹریا کے ساتھ ایک جامع مائگریشن اینڈ موبلٹی معاہدہ کیا تھا۔ اب دونوں ممالک نرسنگ سیکٹر میں بھی نقل و حمل کو آگے بڑھائیں گے۔ ہم مشترکہ تحقیق اور اسٹارٹ اپ تعاون کو بھی مزید مضبوط کریں گے۔ نوجوانوں کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے ہم آج ہندوستان-آسٹریا ورکنگ ہالی ڈے پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں۔مغربی ایشیا اور یوکرین جنگ کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ فوجی تصادم سے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "آج پوری دنیا ایک بہت ہی سنگین اور تناؤ والی صورتحال سے گزر رہی ہے اور اس کا اثر ہم سب پر پڑ رہا ہے۔ ایسے کشیدہ عالمی ماحول میں ہندستان اور آسٹریا اس بات پر متفق ہیں کہ فوجی تنازعات سے مسائل کا حل نہیں نکل سکتا۔ یوکرین ہو یا مغربی ایشیا، ہم ایک مستقل اور پائیدار امن کی حمایت کرتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس بات پر بھی متفق ہیں کہ بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں اور ساتھ ہی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہماری مشترکہ عہد بستگی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین ریزرویشن بل پر حکومت اور اپوزیشن میں شدید ٹکراؤ

    خواتین ریزرویشن بل پر حکومت اور اپوزیشن میں شدید ٹکراؤ

    اپریل 17, 2026
    بھارت اور آسٹریا نے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

    بھارت اور آسٹریا نے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

    اپریل 17, 2026
    بینک دھوکہ دہی معاملہ میں انل امبانی کو سپریم کورٹ سے راحت  دینے سے انکار ،ای ڈی کی گرفتاریوں پر کمپنی کا بیان جاری

    بینک دھوکہ دہی معاملہ میں انل امبانی کو سپریم کورٹ سے راحت دینے سے انکار ،ای ڈی کی گرفتاریوں پر کمپنی کا بیان جاری

    اپریل 17, 2026
    ٹرمپ انتظامیہ کا نیا عالمی منصوبہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا نیا عالمی منصوبہ

    اپریل 17, 2026
    خواتین ریزرویشن بل پر حکومت اور اپوزیشن میں شدید ٹکراؤ

    خواتین ریزرویشن بل پر حکومت اور اپوزیشن میں شدید ٹکراؤ

    اپریل 17, 2026
    بھارت اور آسٹریا نے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

    بھارت اور آسٹریا نے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

    اپریل 17, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist