• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ہندستان پاکستان کے خلاف جیت سے شروعات کرنا چاہے گا

گروپ اے میں ہندستان کے علاوہ پاکستان، یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں میزبان سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 19, 2024
0 0
A A
ہندستان پاکستان کے خلاف جیت سے شروعات کرنا چاہے گا
Share on FacebookShare on Twitter

دمبولا (یو این آئی) کپتان ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستانی خواتین ٹیم جمعہ کو اپنے روایتی حریف پاکستان کو شکست دے کر خواتین ایشیا کپ 2024 کی مہم کا آغاز کرنا چاہے گی۔
ویمنز ایشیا کپ 2024 کا زیر انتظار میچ ٹورنامنٹ کے پہلے ہی دن دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں ہندستان کے علاوہ پاکستان، یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں میزبان سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 19 جولائی کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
اعداد و شمار کے لحاظ سے ہندوستانی ٹیم کا پلڑا پاکستان سے بہت زیادہ بھاری ہے۔ ہندستان نے ایشیا کپ میں بھی پاکستان کے خلاف چھ میچ جیتے ہیں۔ تاہم گزشتہ ایشیا کپ کے دوران ہی ہندستان کو پاکستان کے خلاف شکست ملی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 14 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے ہندستان نے 11 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 میں دہلی میں کھیلے گئے میچ میں ہندستان کو پاکستان سے دو رن کے مارجن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ یہ ان تین میچوں میں سے ایک تھا جب ہندستان کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ یہ واحد میچ ہے جو ان دونوں ٹیموں نے اب تک ایک دوسرے کے ملک میں کھیلا ہے۔
ہندستان کے پاس اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما کی شکل میں تباہ کن اوپننگ جوڑی ہے۔ مندھانا نے ٹی 20 میں 28.13 کی اوسط اور 121.83 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3320 رن بنائے ہیں جبکہ شیفالی نے 129.48 کے اسٹرائیک ریٹ اور 24.27 کی اوسط سے 1748 رن بنائے ہیں۔ اگر پاکستان ہندستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے تو اسے ان دونوں کو جلد پویلین بھیجنا ہوگا۔
پاکستان کے لیے سب سے اہم کھلاڑی اس کی کپتان ندا ڈار خود ثابت ہو سکتی ہیں۔ آل راؤنڈر ڈار گیندبازی کے دوران زیادہ تر وکٹیں لینے میں کامیاب رہتی ہیں اور اپنی ٹیم کے لیے اکثر مفید رن بھی بناتے ہیں۔ سدرہ امین اس وقت کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے اپنی آخری آٹھ ٹی 20 اننگز میں 205 رن بنائے ہیں۔ ہرمن پریت کور کی ٹیم نے گزشتہ ایک سال میں 17 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے دس جیتے ہیں اور پانچ میں شکست کھائی ہے۔ اس دوران ہندوستان نے ایشین گیمز میں بھی فائنل میں سری لنکا کو 19 رن سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس کے بعد ہندوستان کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دو ہوم سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد ہندوستان نے بنگلہ دیش کو گھر پر 5-0 سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
ٹیمیں درج ذیل ہیں:- ہندوستان: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، اروندھتی ریڈی، شوبھنا آشا، رچا گھوش، اوما چھتری، جمیما روڈریگس، دیپتی شرما، رادھا یادیو، رینوکا سنگھ، پوجا وستراکر، شیفالی ورما، شرینکا پاٹل، سنجیون سجنا، دیالن ہیملتا۔
پاکستان: ندا ڈار (کپتان)، تسمیہ رباب، ارم جاوید، عمائمہ سہیل، گل فیروزہ، ڈیانا بیگ، طوبہ حسن، نشرہ سندھو، نازیہ علوی، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، عالیہ ریاض، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    اپریل 20, 2026
    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    اپریل 20, 2026
    مودی دہلی سے تمل ناڈو پر حکومت کرنا چاہتے ہیں

    مودی دہلی سے تمل ناڈو پر حکومت کرنا چاہتے ہیں

    اپریل 20, 2026
    بجٹ اجلاس تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین  مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

    بجٹ اجلاس تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

    اپریل 20, 2026
    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    اپریل 20, 2026
    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    اپریل 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist