• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

راجستھان کی ترقی سے ہی ہندوستان ترقی کرے گا :مودی

راجستھان ایسی ریاست ہے جہاں ملک کی بہادری، خوشحالی اور ثقافت میں قدیم بھارت کی شان نظر آتی ہے: وزیر اعظم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 6, 2023
0 0
A A
راجستھان کی ترقی سے ہی ہندوستان ترقی کرے گا :مودی
Share on FacebookShare on Twitter

جودھپور، 5 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجستھان کے جودھ پور میں سڑک، ریل، ہوا بازی، صحت اور اعلیٰ تعلیم جیسے شعبوں میں تقریباً 5000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں ایمس، جودھپور میں 350 بستروں کے ٹراما سینٹر اور کریٹیکل کیئر اسپتال بلاک، پی ایم-ابھیم کے تحت 7 کریٹیکل کیئر بلاکس اور جودھ پور ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے ۔ انہوں نے آئی آئی ٹی جودھ پور کیمپس اور انفراسٹرکچر اپ گریڈ کو سنٹرل یونیورسٹی آف راجستھان کے لیے وقف کیا۔ وزیراعظم نے نے متعدد سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور دو دیگر ریل پروجیکٹوں کو وقف کیا جن میں 145 کلومیٹر طویل دیگانہ-رائے کا باغ اور 58 کلومیٹر لمبی دیگانہ-کچمن سٹی ریلوے لائنیں شامل ہیں۔ مسٹر مودی نے راجستھان میں دو نئی ٹرین سروسیز یعنی رونیچا ایکسپریس – جیسلمیر کو دہلی سے جوڑنے والی اور مارواڑ جنکشن – کھمبلی گھاٹ کو جوڑنے والی ایک نئی ہیریٹیج ٹرین کو جھنڈی دکھائی ۔ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ویر درگاداس کی سرزمین پر جھک کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں کے نتائج کو آج کے پروجیکٹوں کے ساتھ دیکھا اور تجربہ کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے انہوں نے راجستھان کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ راجستھان ایک ایسی ریاست ہے جہاں ملک کی بہادری، خوشحالی اور ثقافت میں قدیم ہندوستان کی شان نظر آتی ہے ۔ انہوں نے حال ہی میں جودھ پور میں ہونے والی جی 20 میٹنگ کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے سن سٹی جودھ پور کی کشش کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا ‘‘یہ ضروری ہے کہ راجستھان، جو ہندوستان کی ماضی کی شان کی نمائندگی کرتا ہے ، ہندوستان کے مستقبل کی بھی نمائندگی کرے ۔ یہ تب ہی ہو گا جب، میواڑ سے مارواڑ تک پورے راجستھان کو ترقی کی نئی بلندیوں اور جدید انفراسٹرکچر کے پیمانے پر یہاں تعمیر کیا جائے گا’’ ۔انہوں نے کہا کہ بیکانیر اور باڑمیر سے گزرنے والا جام نگر ایکسپریس وے اور دہلی ۔ ممبئی ایکسپریس وے راجستھان میں ہائی ٹیک انفراسٹرکچر کی مثالیں ہیں۔مسٹر نریندر مودی نے بتایا کہ اس سال راجستھان میں ریلوے کے لیے تقریباً 9500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سابقہ حکومتوں کے اوسط بجٹ سے 14 گنا زیادہ ہے ۔ وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ راجستھان میں آزادی سے لے کر 2014 تک تقریباً صرف 600 کلومیٹر ریلوے لائنوں پر برقی کاری کی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے گزشتہ 9 برسوں میں 3700 کلومیٹر سے زیادہ ریلوے لائن کو بجلی فراہم کی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا‘‘اب ڈیزل انجن والی ٹرینوں کی بجائے الیکٹرک ٹرینیں ان پٹریوں پر چلیں گی’’ ۔ جیسا کہ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ریاست میں آلودگی کو کم کرنے اور ہوا کو صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت راجستھان میں 80 سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں کو دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ملک میں ہوائی اڈوں کے ڈولپمنٹ کی طرح ایسے ریلوے اسٹیشنوں کو دوبارہ تیار کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جن پر غریب لوگ اکثر آتے جاتے ہیں۔ انہوں نے جودھ پور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھنے کا بھی ذکر کیا۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے ریل اور سڑک کے منصوبے ریاست میں ترقی کی رفتار کو تیز کریں گے ۔ انہوں نے آج ریلوے لائنوں کے دوگنا ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کے سفر کے وقت میں کمی کا ذکر کیا اور جیسلمیر سے دہلی کو جوڑنے والی رونیچا ایکسپریس اور مارواڑ جنکشن – کھمبلی گھاٹ کو جوڑنے والی نئی ہیریٹیج ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے کچھ دن پہلے وندے بھارت ایکسپریس کی روانگی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے آج 3 سڑکوں کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ جودھ پور ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل بلڈنگ کے ڈولپمنٹ کا بھی ذکر کیا۔ مسٹر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے پروجیکٹ علاقائی معیشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ ریاست میں سیاحت کے شعبے کو بھی نئی توانائی فراہم کریں گے ۔میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم میں راجستھان کے نمایاں مقام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کوٹا کے تعاون کا ذکر کیا اور کہا کہ اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ راجستھان تعلیم کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور انجینئرنگ کا بھی مرکز بنے ۔ اس کے لیے ایمس جودھپور میں ‘ٹروما، ایمرجنسی اور کریٹیکل کیئر’سہولیات تیار کی جارہی ہیں اور پردھان منتری – آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم- اے بی ایچ آئی ایم) کے تحت سات کریٹیکل کیئر بلاکس پورے راجستھان میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ‘‘ ایمس جودھپور اور آئی آئی ٹی جودھپور کو نہ صرف راجستھان کے بلکہ ملک کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک کے طور پر دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا‘‘ایمس اور آئی آئی ٹی جودھپور نے مل کر میڈیکل ٹیکنالوجی کے میدان میں نئے امکانات پر کام شروع کیا ہے ۔ روبوٹک سرجری جیسی ہائی ٹیک میڈیکل ٹکنالوجی ہندوستان کو تحقیق اور صنعت کے میدان میں نئی بلندیاں عطا کرے گا اس سے طبی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا’’۔‘‘راجستھان فطرت اور ماحول سے محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے ’’ وزیر اعظم نے گرو جمبیشور اور بشنوئی کی کمیونٹیز کو اجاگر کرتے ہوئے یہ بات کہی جو صدیوں سے اس طرز زندگی کو جی رہے ہیں اور دنیا ان کی پیروی کرتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘اس وراثت کی بنیاد پر ہندوستان آج پوری دنیا کی رہنمائی کر رہا ہے ’’۔ انہوں نے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی حکومت کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی ترقی راجستھان کی ترقی سے ہی ہوگی۔ مسٹر مودی نے اپنی تقریر کا اختتام اس جملے کے ساتھ کیا۔‘‘ہم سب کو مل کر راجستھان کو ترقی دینا ہے اور اسے خوشحال بنانا ہے ’’۔اس موقع پر راجستھان کے گورنر کلراج مشرا اور مرکزی وزراء گجیندر سنگھ شیخاوت اور کیلاش چودھری بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist