• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ہندوستانی کرکٹر کیدار جادھو نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 5, 2024
0 0
A A
ہندوستانی کرکٹر کیدار جادھو نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی ( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کیدار جادھو نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نوٹ پوسٹ کیا جو کہ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے پیغام سے بہت ملتا جلتا ہے۔ دھونی کے ساتھ شاندار تعلقات کا اشتراک کرنے والے جادھو نے اپنے کیریئر کی تصاویر کا ایک سلائیڈ شو بھی شیئر کیا جس کے پس منظر میں آنجہانی کشور کمار کا گانا زندگی کے سفر میں چل رہا ہے۔مہاراشٹر کے بلے باز نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاکہ میرے کیریئر کے دوران آپ کی محبت اور حمایت کے لیے تمام لوگوں کا شکریہ۔ میں نے تمام طرز کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہوں۔چنئی سپر کنگز کے سابق کپتان نے کہا تھاکہ آپ کی محبت اور حمایت کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ مجھے شام 6:29 سے ریٹائرڈ سمجھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی تصاویر کا ایک سلائیڈ شو شیئر کیا تھا، جس میں پس منظر میں کشور کمار کا گانا ’میں پل دو پل کا شاعر ہوں‘ چل رہا تھا، جو ان کا پسندیدہ گانا ہے۔ جادھو، جو 2019 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے اسکواڈ کا حصہ تھے، نے ہندوستان کے لیے اپنا ون ڈے ڈیبیو 16 نومبر 2014 کو سری لنکا کیخلاف کیا اور ہندوستان کے لیے 17 جولائی 2015 کو زمبابوے کے خلاف اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد سے وہ 2014 سے 2020 کے درمیان 73 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے آخری ون ڈے میچ 2020 میں کھیلا تھا جبکہ آخری بار 2017 میں ہندوستان کے لیے ٹی 20 کھیلا۔ان کے شاندار بالنگ ایکشن نے کئی سابق اسپنرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔ 42 اننگز میں جادھو نے 5.15 کی اکانومی اور 37.8 کی اوسط سے 27 وکٹ لیے۔ کیدار جادھو مہاراشٹر پریمئر لیگ میں کولہاپور ٹسکرز کے لیے کھیلتے ہیں۔ پانچ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائزز کے لیے 93 بار کھیل چکے ہیں جن میں سی ایس کے، رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)، دہلی ڈیئر ڈیولز (اب دہلی کیپٹلز)، کوچی کیرالہ ٹسکرز اور سن رائزرز حیدرآباد شامل ہیں۔ڈومیسٹک کرکٹ میں مہاراشٹر کی نمائندگی کرنے والے جادھو نے کل 87 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور 17 سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے 6,100 رنز بنائے ہیں۔ 39 سالہ جادھو کے نام فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری (327 رنز) ہے جو انہوں نے 2012 میں اتر پردیش کے خلاف بنائی تھی۔ انہوں نے 2013-14 کے سیزن میں ریکارڈ 1,223 رنز بنائے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مئی 18, 2026
    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار  تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    مئی 18, 2026
    کروکشیتر یونیورسٹی میں ایک اسٹڈی سینٹر اور چیئر کا نام  مہارانا پرتاپ کے نام پر رکھا جائے گا: نائب سنگھ سینی

    کروکشیتر یونیورسٹی میں ایک اسٹڈی سینٹر اور چیئر کا نام مہارانا پرتاپ کے نام پر رکھا جائے گا: نائب سنگھ سینی

    مئی 18, 2026
    وزیر اعظم مودی بھارت کی ترقی کیلئے بین الاقوامی دورہ پر

    وزیر اعظم مودی بھارت کی ترقی کیلئے بین الاقوامی دورہ پر

    مئی 18, 2026
    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مئی 18, 2026
    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار  تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    مئی 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist