سید پرویز قیصر
اس مرتبہ انڈین پریمیر لیگ میں تیزی کے ساتھ چھکے مارے جارہے ہیں جسکی وجہ سے سابقہ سبھی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ میچوں میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ سن رائزرس حیدرآبادکے خلاف حیدرآبادکے راجیو گاندھی انٹر نیشنل اسٹیڈیم، اپل میں جمعرات ( 2 مئی ) کو ہوئے میچ میںراجستھان رائلزکے ریان پراگ نے بائیں ہاتھ کے تیز بالر تنگا راسو نٹراجن کی بال پر ان کا تیسرا چھکا انڈین پریمیر لیگ کے 17 ویں ایڈیشن میں 50 ویں میچ کی100 ویں اننگ میں نو سواں تھا۔
انڈین پریمیر لیگ میں یہ تیسرا موقع ہے جب نو سو سے زیادہ چھکے ایک ایڈیشن میں لگے۔ گذشتہ سال61 ویں میچ کی118 ویں اننگ میں نوسواں چھکا لگا تھا جبکہ2022 میں ایسا65 ویں میچ کی118 ویں اننگ میں ہوا تھا۔
موجودہ سیزن میں ابھی تک جو903 چھکے مارے گئے ہیں وہ104بلے بازوں نے مارے ہیں۔سب سے زیادہ چھکے سن رائزرس حیدرآباد کے ہنرچ کلا سن نے لگائے ہیں۔ انہوں نے دس میچوں کی دس اننگوں میں31 چھکے جڑے ہیں۔انہی کی ٹیم کے ابھشیک شرما دس میچوں کی دس اننگوں میں28 چھکے مارے ہیں۔چنئی سپر کنگس کے شیوم دوبے دس میچوں کی دس اننگوں میں 26 چھکوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔راجستھان رائلز کے ریان پراگ دس میچوں کی دس اننگوں میں 25 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے سنیل نارائین نے نومیچوں کی نو اننگوں میں 24 مرتبہ بال کو باونڈی لائین سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ دہلی کیپٹلس کے ریشبھ پنٹ نے بھی گیارہ میچوں کی گیارہ اننگوں میں 24چھکے لگائے ہے۔
سب سے زیادہ چھکے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے بازوں نے مارے ہیں۔ اسکے گیارہ بلے بازوں نے دس میچوں میں 127چھکے مارے ہیں۔دہلی کیپٹلس کے گیارہ بلے بازوں نے گیارہ دس میچوں میں108 چھکے جڑے ہیں۔ممبئی انڈینس کے تیرہ بلے بازوں نے104 چھکے مارے ہیں۔ رائل چیلنجرس کے تیرہ بلے بازوں نے 106چھکے جڑے ہیں۔ کولکاتہ نائیٹ رائیدرس کے آٹھ بلے بازوں نے94 چھکے مارے ہیں۔ پنجاب کنگس کے بارہ بلے بازوں نے 90 چھکے جڑے ہیں جبکہ راجستھان رائلز کے آٹھ بلے بازوں نے 81چھکے مارے ہیںْ۔ لکھنو سپر جائنٹس کے سات بلے بازوں نے7 6 چھکے مارے ہیں۔ چنئی سپر کنگس نو بلے باز 77 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔سب سے کم چھکے گجرات ٹائٹنس کے کھلاڑیوں نے لگائے ہیں اس نے جودس میچ کھیلے میں اس میں بارہ بلے باز49چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلورکے تیرہ۔تیرہ بلے بازوں نے چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے علاوہ کسی اور ٹیم کے اتنے کھلاڑیوں نے چھکے نہیں جڑے ہیں۔
کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں 26 اپریل 2024کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس اور پنجاب کنگس کے درمیان ہوئے انڈین پریمیر لیگ کے42 ویں میچ میں42 چھکوں کے ساتھ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارٖڈ قائم ہوا۔اس میچ میں کولکاتہ بائیٹ رائیڈرس کے چھ کھلاڑیوں نے اٹھارہ چوکے مارے جبکہ پنجاب کنگس کے چار کھلاڑیوں نے24 چھکے جڑے۔
حیدر آباد میں ممبئی انٖڈینس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان 27 مارچ 2024 کو 38 چھکے مارے گئے جو اس مرتبہ ایک میچ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکوں کے ساتھ ساتھ کسی ٹونٹی ٹونٹی میچ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے چار بلے بازوںنے 18 چھکے مارے جبکہ ممبئی انڈینس کے سات بلے باز 20 مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر پہچانے میں کامیاب رہے تھے۔ بنگلور میں سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان15 اپریل2024 کو ہوئے میچ میں بھی38 ہی چھکے مارے گئے تھے۔ سن رائزرس حیدر آباد کے 22 چھکے انڈین پریمیر لیگ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ تھے۔رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے سولہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر پہنجایا گیا۔ دہلی میں دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان دہلی میں20 اپریل2024 کو ہوئے میچ میں31 چھکے مارے گئے تھے جو اس مرتبہ ایک میچ میں چوتھے سب سے زیادہ چھکے تھے۔کولکاتہ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان 23 مارچ 2024 کو ہوئے میچ میں28 چھکے مارے گئے جو ا س مرتبہ ایک میچ میںپانچویں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔