سید پرویز قیصر
ہندوستانی ٹیم ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سپر آٹھ کا پہلا میچ اٖٖفغانستان کے خلاف برج ٹاون میں جمعرات(20 جون ) کو کھیلے گی۔ ہندوستان نے گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سپر آٹھ میں جگہ بنائی ہے جبکہ افغانستان گروپ سی میں دوسرا مقام حاصل کرنے کے بعد آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
ہندوستان اورافغانستان کے درمیان یہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں چوتھا میچ او کل ملاکر نواں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوگا۔اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان آٹھ پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں ان میں سے چھ میںہندوستان نے کامیابی حاصل کی ہے ، ایک میچ ٹائی رہا ہے اور ایک میچ نامکمل رہا ہے۔ ٹائی رہنے والے میچ میں ہندوستان نے دوسرے سپر اوور میں جیت اپنے نام کی تھی۔ پہلے سپر اوور کے بعد بھی میچ کا فیصلہ نہیں ہوا تھا اس لئے دوسرا سپر اوور کرایا گیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے مابین آخری مقابلہ 17 جنوری 2024کو بنگلور میں ہوا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان نے اٖٖفغانستان جو میچ ٹائی ہونے کے بعد دوسرے سپر اوور میں سے شکست دی تھی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ بیس اوور میں چار وکٹ پر212 رن بنائے تھے۔افغانستان نے20 اوور میں چھ وکٹ پر212 رن بناکر میچ ٹائی کرایا تھا۔ پہلے سپر اوور کے بعد بھی جب کوئی فیصلہ نہیں ہوا تو دوسرا سپر اوور کرایا گیا جس میں ہندوستان نے جیت اپنے نام کی۔
ہندوستان کا افغانستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں دو وکٹ پر 212 رن ہے جو اس نے دوبئی میں 8 ستمبر2022 کو بنایا تھا۔ بنگلور میں 17 جنوری2024 کو ہوئے میچ میں بھی ہندوستان نے 20 اوور چار وکٹ پر 212 رن بنائے تھے۔ اسی میچ میں افغانستان نے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر212 رن بنائے تھے جو اس کا ہندوستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔
دوبئی میں8ستمبر 2022 کو ہوئے میچ میں اٖفغانستان نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر111 رن بنائے تھے جو اس کا ہندوستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ ہندوستان کا اٖفغانستان کے خلاف سب سے کم اسکور20 اوور میں پانچ وکٹ پر159 رن ہے جو اس نے کولمبو میں 19ستمبر2012 کو ہوئے میچ میں بنایا تھا۔
وراٹ لوہلی نے دوبئی میں8 ستمبر2022 کو ہوئے میچ میں 95منٹ میں 61 بالوں پربارہ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے 122 رن بنائے تھے جو ہندوستان کی جانب سے اٖفغانستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ اسی میچ میں ابراہیم زردان نے59 بالوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 64 رن بنائے تھے جو افغانستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی اسکور ہے۔
اٖٖفغانستان کے خلاف ہندوستان کی جانب سے سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈبھونیشور کمار کے پاس ہے جنہوں نے دوبئی میں8 ستمبر2022 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں چار رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔اٖٖفغانستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ فرید احمد کے پاس ہے جنہوں نے بنگلور میں17 جنوری 2024کو ہوئے میچ میں چار اوور میں20 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔