• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران نے ٹرمپ کے بعض مطالبات ماننے پر راضی ، مغربی سفارت کارکا دعویٰ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 20, 2025
0 0
A A
ایران نے ٹرمپ کے بعض مطالبات ماننے پر راضی ، مغربی سفارت کارکا دعویٰ
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(ہ س)۔ایران اور اسرائیل کے درمیان فوجی تصادم اپنا پہلا ہفتہ مکمل کر چکا ہے، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ دو ہفتوں کے اندر ایران سے متعلق اپنا فیصلہ کرنے والے ہیں۔ ان حالات کے دوران، ایک مغربی سفارت کار نے اخبار اسرائیل ٹوڈے” کو بتایا کہ ایران نے واشنگٹن کو کچھ امریکی مطالبات پر رضامندی کا جواب بھیجا ہے۔اس کے مطابق تہران نے مکمل انکار کی پوزیشن سے ہٹتے ہوئے اب انتہائی لچک دار” انداز میں ان مطالبات پر گفتگو کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔تاہم اس کے باوجود، ایران اب بھی اسرائیلی جنگ بندی کو کسی بھی مذاکرات سے قبل ایک لازمی شرط قرار دے رہا ہے۔اخبار کے مطابق بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا آغاز فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے کے باوجود ہو سکتا ہے۔ادھر واشنگٹن کے اندر بھی ایران کی فردو جوہری تنصیب پر ممکنہ حملے کے بارے میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اسرائیل و ایران تنازع اور ممکنہ امریکی مداخلت سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔انھوں نے زور دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ حتمی فوجی فیصلے سے پہلے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، اور یہ کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں یورینیم کی افزودگی شامل نہیں ہونی چاہیے۔انھوں نے واضح کیا کہ ایران کو لازماً یہ معاہدہ کرنا ہو گا۔کیرولائن لیویٹ نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ آئندہ دو ہفتوں کے دوران یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری اس تصادم میں مداخلت کرے گا یا نہیں۔انھوں نے صدر ٹرمپ کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہااس بنیاد پر کہ مستقبل قریب میں ایران کے ساتھ مذاکرات کی بڑی گنجائش ہے … جو ہو بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی، میں آئندہ دو ہفتوں میں فیصلہ کروں گا کہ مداخلت کرنی ہے یا نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی سب سے بڑی ترجیح یہ ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔لیویٹ نے یہ بھی وضاحت کی کہ کسی بھی معاہدے میں ایران کو یورینیم کی افزودگی سے روکنا ہو گا اور اس کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ختم کرنا ہو گا۔انھوں نے مزید کہا صدر ہمیشہ سفارتی حل میں دل چسپی رکھتے ہیں… اس لیے اگر سفارت کاری کا کوئی موقع ملا، تو صدر اسے ضرور اپنائیں گے… لیکن وہ طاقت کے استعمال سے بھی نہیں گھبراتے۔تاہم، لیویٹ نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا صدر ٹرمپ ایران پر کسی ممکنہ حملے کے لیے کانگریس سے اجازت طلب کریں گے یا نہیں۔یہ بیان اْس وقت سامنے آیا ہے جب تین سفارت کاروں نے انکشاف کیا کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک متعدد مرتبہ ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے، تاکہ بحران کا سفارتی حل تلاش کیا جا سکے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ان مذاکرات میں مئی کے آخر میں ایران کو پیش کی گئی ایک امریکی تجویز پر مختصر تبادلہ خیال بھی ہوا، جس کا مقصد ایران کے باہر یورینیم افزودگی کے لیے ایک علاقائی کنسورشیم قائم کرنا تھا… تاہم ایران اس پیشکش کو اب تک مسترد کرتا رہا ہے۔سفارت کاروں نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اْس وقت تک مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کرے گا جب تک اسرائیل 13 جون سے جاری حملے بند نہیں کرتا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بدھ کی شام با خبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لیے امریکی منصوبوں کو "گرین سگنل” دے دیا ہے، تاہم حتمی حکم اس لیے مؤخر کر دیا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا تہران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔لیکن امریکی صدر نے جمعرات کو اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا: "انھیں میرے خیالات کا ذرا بھی اندازہ نہیں۔یہ صورت حال ایسے وقت میں ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تصادم ساتویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔اسرائیل نے13 جون سے اب تک ایران کے مختلف علاقوں میں متعدد حملے کیے، جن میں فوجی مراکز، میزائل لانچنگ پلیٹ فارم اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔اس دوران اسرائیل نے درجنوں اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈروں اور کم از کم 10 جوہری سائنس دانوں کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔اس کے جواب میں تہران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، اور مزید کارروائیوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist