• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو شدید حملہ کریں گے

صدر ٹرمپ ایران میں مزید اموات اور تباہی نہیں دیکھنا چاہتے: کیرولائن لیوٹ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 27, 2026
0 0
A A
ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو شدید حملہ کریں گے
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن، (یو این آئی) امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنی فوجی شکست” تسلیم نہ کی تو اس کے خلاف مزید سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکی نہیں دیتے بلکہ اپنے مؤقف پر عمل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران میں ایسی شخصیات کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں جو امریکہ سے دشمنی نہ کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ ایران کی قیادت ایسی نہیں ہونی چاہیے جو امریکہ کو موت کی دھمکیاں دے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران موجودہ صورتحال کی حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا اور اپنی فوجی شکست کو نہیں مانتا تو صدر ٹرمپ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایران پر اس سے بھی زیادہ سخت حملے کیے جائیں گے جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایران میں مذاکرات کس شخصیت سے ہو رہے ہیں؟ جس کے جواب میں کیرولائن نے کہا کہ اس قسم کی معلومات حساس ہیں ابھی اس پر بات نہیں کی جاسکتی، میڈیا کو بھی ایران سے مذاکرات پر مفروضوں پر مبنی خبروں سے گریز کرنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے، جبکہ پاکستان، ترکی اور مصر سمیت کئی ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم مذاکرات کے وقت اور مقام کے حوالے سے تاحال غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران میں مزید اموات اور تباہی نہیں دیکھنا چاہتے، ایرانی قیادت کو چاہیے کہ شکست تسلیم کرتے ہوئے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی خواہشات کو ختم کر دے۔
بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی اہداف کو تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوالات پر کیرولائن لیوٹ نے وضاحت کی کہ وہ مفروضوں پر مبنی سوالات کے جوابات نہیں دے سکتیں اور مذاکرات میں شامل شخصیات کی معلومات حساس ہونے کی وجہ سے فوری طور پر فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ترجیحات میں ایران میں ایسی قیادت دیکھنا شامل ہے جو امریکہ کے ساتھ دشمنی پر مبنی اقدامات نہ کرے۔
کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ ایران کی موجودہ قیادت ایسی نہیں ہونی چاہیے جو امریکہ کو موت کی دھمکیاں دے۔ میڈیا سے بھی تاکید کی گئی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات پر مفروضوں پر مبنی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں کا بھی تفصیلی ذکر کیا گیا۔ کیرولائن لیوٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے دفاعی اور جنگی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں میں ایران کے تقریباً 9000 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس سے میزائل اور ڈرون حملوں میں 90 فی صد کمی آئی ہے۔ ایران کے 140 نیوی جہازوں اور 50 سمندری بارودی کشتیوں کو تباہ کیا گیا، جب کہ زیر زمین جنگی ساز و سامان، جس میں اینٹی میزائل اور لانچنگ سسٹمز شامل تھے، پر 5000 پاؤنڈ وزنی بم گرایا گیا۔ ان کارروائیوں کو ورلڈ وار ٹو کے بعد نیوی کے خلاف سب سے بڑی جنگی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔
کیرولائن لیوٹ کے مطابق امریکہ اور اتحادیوں کے لیے ایران سے لاحق خطرات میں واضح کمی آچکی ہے، ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا منصوبہ ختم ہو چکا ہے اور اس کی دفاعی صلاحیت محدود ہو رہی ہے۔ آبنائے ہرمز میں موجود خطرات کو ختم کرنے کے لیے امریکی فوج مکمل فوکس کے ساتھ سرگرم ہے۔ کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ ایران اب مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر ٹرمپ اس کی بات سننے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کے ساتھ بامعنی مذاکرات جاری ہیں، اسی وجہ سے صدر ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹ اور توانائی سیکٹر پر حملوں کو عارضی طور پر معطل رکھا ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی خواہشات ختم کرنی ہوں گی اور امریکا و اتحادیوں کو دھمکیاں دینا بند کرنی ہوں گی۔ اگر ایران یہ بات نہ سمجھے کہ وہ پہلے ہی شکست کھا چکا ہے، تو صدر ٹرمپ ایسی سخت کارروائیوں کا حکم دے سکتے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔ صدر ٹرمپ مئی 14 اور 15 کو بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ امیگریشن اہلکاروں کو ایئرپورٹس پر تعینات کرنے کا مقصد مسافروں کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ کیرولائن لیوٹ نے پاکستان میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے امکان پر کہا کہ اس حوالے سے کافی رپورٹنگ سامنے آئی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس سے سرکاری بیان کا انتظار کیا جانا چاہیے۔ کیرولائن لیوٹ نے اختتام پر زور دیا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ امن کو ترجیح دیتے ہیں اور مزید اموات و تباہی نہیں چاہتے، تاہم ایران کی آخری غلطیوں نے اسے اپنی سینئر قیادت، نیوی، ایئر فورس اور دفاعی نظام سے محروم کر دیا ہے، جس کے پیش نظر امریکا کی جانب سے ممکنہ سخت کارروائیوں کے اثرات سے ایران کو کسی بھی طرح کی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist