• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران نے جواب دیا تو پہلے سے کہیں زیادہ طاقت سے حملہ ہو گا،ٹرمپ کی دھمکی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 22, 2025
0 0
A A
ایران نے جواب دیا تو پہلے سے کہیں زیادہ طاقت سے حملہ ہو گا،ٹرمپ کی دھمکی
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی صبح ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے امریکہ پر کسی قسم کا جوابی حملہ کیا تو اس کا سامنا کہیں زیادہ طاقتور ردعمل سے ہوگا۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ”ایران کی جانب سے امریکہ کے خلاف کسی بھی انتقامی کارروائی کا جواب بہت زیادہ طاقت سے دیا جائے گا۔ جو کچھ آج رات ہوا اس سے کہیں بڑھ کر۔ شکریہ! ڈونلڈ جے. ٹرمپ، صدر ریاست ہائے متحدہ امریکہ‘۔اس سے قبل اتوار کی علی الصبح اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے پاس اب صرف دو راستے ہیں: ’امن یا تباہی‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے مذاکرات کا راستہ نہ اپنایا تو اسے مزید سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ اگر ایران نے امن کا انتخاب نہ کیا تو آنے والے حملے کہیں بڑے اور کہیں آسان ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی حملہ ایک دیرینہ مسئلے کا جواب تھا تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ’چالیس سالوں سے ایران ‘مرگ بر امریکہ، مرگ بر اسرائیل’ کے نعرے لگا رہا ہے۔ وہ ہمارے لوگوں کو قتل کرتے رہے، ان کے جسموں کے اعضا بارودی سرنگوں سے اڑاتے رہے‘۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور اگر تہران نے امن کی راہ نہ اپنائی تو مزید اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر امن فوراً قائم نہ ہوا تو ہم ان دیگر اہداف کو بھی پوری درستگی، تیزی اور مہارت سے نشانہ بنائیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائی مکمل اسرائیلی ہم آہنگی کے ساتھ کی گئی۔ ان کے مطابق ایران کا جوہری پروگرام اسرائیل کے لیے وجودی خطرہ ہے اور عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکا ہے۔نیتن یاھو نے اپنے ویڈیو خطاب میں بتایا کہ’صدر ٹرمپ نے حملے کے فوری بعد مجھ سے رابطہ کیا”۔ انہوں نے امریکی حملے کو "تاریخی موڑ” قرار دیا جو مشرق وسطیٰ کو امن کی جانب لے جا سکتا ہے۔نیتن یاھو نے کہاکہ ’آج رات کی کارروائی میں امریکہ نے ثابت کر دیا کہ اس کا کوئی ثانی نہیں۔ صدر ٹرمپ کی قیادت میں ایک نیا تاریخی راستہ متعین ہو رہا ہے جو خطے اور دنیا کو خوشحالی اور امن کی طرف لے جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ "پہلے طاقت آتی ہے، پھر امن آتا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مہم شروع کی تھی۔ اسرائیلی دعویٰ ہے کہ اسے ایسے انٹیلی جنس شواہد ملے تھے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام ’نقطہ بے بازگشت‘ تک پہنچ چکا تھا۔نیتن یاھو کے مطابق ’اس آپریشن میں اسرائیلی افواج نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی، مگر سب سے بڑھ کر امریکہ نے وہ کر دکھایا جو دنیا کا کوئی دوسرا ملک نہیں کر سکتا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist