• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران پر ڈرون طیاروں کیلئے نئے اڈے بنانے کی منصوبہ بندی کا الزام

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 11, 2025
0 0
A A
ایران پر ڈرون طیاروں کیلئے نئے اڈے بنانے کی منصوبہ بندی کا الزام
Share on FacebookShare on Twitter

تہران (ہ س)۔امریکی جریدے’نیوز ویک‘ نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی فوج ڈرون طیاروں کے نظام کو ترقی دے رہی ہے اور ان طیاروں کے لیے نئے اڈوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ یہ پیش رفت امریکی صدر کی اس دھمکی کے بیچ ہو رہی ہے جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر تہران اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے حوالے سے نئے معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو ایران کو حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔ایرانی زمینی افواج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں اور درست نشانے پر حملہ کرنے والے طیاروں کا ایک مجموعہ منظم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں بالخصوص سرحد کے نزدیک ڈرون طیارں کے اڈوں کی تجدید کی جا رہی ہے۔ ایران ڈرون طیاروں کے مزید اڈے قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔امریکی صدر نے بدھ کے روز ایک بار پھر اپنی دھمکی دہراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے فوجی اقدامات کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر فوجی مداخلت کی ضرورت پڑی تو ہم ایسا کریں گے اور اسرائیل اس میں شریک ہو گا۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اس حملے کی مثال نہیں ملے گی۔رواں سال جنوری میں ایرانی فوج نے بتایا تھا کہ اس نے 1000 ڈرون طیارے تیار کر لیے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کی پہنچ 1200 میل سے زیادہ ہے اور یہ تباہی کی اعلیٰ صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ اقدام ایران کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ مشرقی سرحد کو اسمگلنگ اور باغیوں سے محفوظ بنانے کے منصوبے کا حصہ شمار کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈرون طیارے اور سینسر کے آلات کا استعمال کیا جائے گا۔ایران نے ’غدیر‘ ریڈار نیٹ ورک کو توسیع دے کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا ہے۔ یہ ریڈار حملہ آور طیاروں، میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا پتا چلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خلاف ایران کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بناتی ہے۔ایرانی زمینی افواج کے کمانڈر نے ایرانی اخبار "تہران ٹائمز” کو بتایا کہ مستقبل کے ممکنہ معرکوں میں ایران کا انحصار ڈرون طیاروں پر ہے، اور یہ طیارے وزارتِ دفاع کے زیر انتظام مسلح افواج کے ڈھانچے کا ایک لازمی حصہ ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے کل جمعرات کے روز خبردار کیا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام انتہائی خطرناک مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔ وزارت کے مطابق ایرانی ذمے داران کی جانب سے سامنے آنے والی دھمکی آمیز زبان غیر دانش مندانہ ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist