• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران روس یا امریکہ کو یورینیم منتقل کرنے کیلئے تیار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 3, 2025
0 0
A A
ایران روس یا امریکہ کو یورینیم منتقل کرنے کیلئے تیار
Share on FacebookShare on Twitter

تہران(ہ س)۔ایک ایرانی عہدیدار نے ’رائٹرز‘ کو انکشاف کیا ہے کہ یورینیم کے ذخیرے کا حجم، اسے ملک سے باہر بھیجنے کا طریقہ کار اور سینٹری فیوجز کی تعداد ابھی تک زیر بحث موضوعات ہیں۔ایرانی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ تہران افزودہ یورینیم کو روس یا یہاں تک کہ امریکہ منتقل کرنے کے لیے کھلا ہے۔ تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایران کا افزودگی کا حق ایک ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے واشنگٹن نے اپنے وزیر خارجہ کے ذریعے ایک معاہدے تک پہنچنے کے مقصد سے نئی شرائط کی فہرست پیش کی تھی۔امریکہ کی شرائط ایرانیوں کو پسند نہیں آئیں کیونکہ یہ تہران کی جانب سے بار بار بیان کی گئی ریڈ لائنز میں شامل ہیں۔ ایران نے کہا ہے کہ اس کا افزودگی کا حق ناقابل گفت و شنید ہے۔ تاہم تین ایرانی عہدیداروں نے یہ بھی کہا ہے کہ یورینیم کے ذخیرے کا حجم، اسے ملک سے باہر بھیجنا اور سینٹری فیوجز کی تعداد زیر بحث امور ہیں۔تمام ذرائع، جن میں تین ایرانی عہدیدار بھی شامل ہیں، نے تصدیق کی کہ اپریل میں ہونے والے مذاکرات کے دور میں زیر بحث تجاویز کے تحت ایران افزودگی کی سطح کو جامع مشترکہ ایکشن پلان کے مطابق 3.67 فیصد پر محدود کر دے گا۔ایرانی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ تہران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو اپنے ایٹمی مقامات تک وسیع رسائی دینے کے لیے بھی کھلا ہے۔ ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ تجاویز کا مقصد تہران کے ایٹمی انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر ختم کرنا نہیں ہیجیسا کہ اسرائیل اور بعض امریکی عہدیدار ایسا ہی چاہتے ہیں بلکہ اس کا مقصد یورینیم کی افزودگی پر مستقل پابندیاں عائد کرنا ہے تاکہ کسی بھی حد سے تجاوز کو روکا جا سکے۔امریکہ کی جانبے سے پیش شرائط میں سے پہلی شرط یہ ہے کہ ایران داخلی طور پر یورینیم کی افزودگی سے دور رہے اور صرف بیرون ملک سے یورینیم درآمد پر اکتفا کرے، روبیو کے مطابق 3.67 فیصد کی شرح سے افزودگی کی صلاحیت کا مطلب ہے کہ چند ہفتوں میں نوے فیصد کی اعلیٰ شرح تک رسائی ممکن ہوگی۔ 90 فیصد کی شرح ایٹمی ہتھیاروں کے لیے تیاری کے لیے ضروری ہے۔تین ایرانی ذرائع میں سے ایک، جو ایک اعلیٰ سیکورٹی عہدیدار ہیں، نے بتایا ہے کہ ایک اور ممکنہ درمیانی حل یہ ہے کہ ایران پانچ ہزار سینٹری فیوجز کے ذریعے کم از کم افزودگی کو برقرار رکھے اور باقی افزودہ یورینیم درآمد کرے۔تین ایرانی عہدیداروں نے بتایا کہ افزودگی پر پابندیاں عائد کرنے کے بدلے میں تہران نے یہ قطعی ضمانتیں طلب کی ہیں کہ ٹرمپ دوبارہ ایٹمی معاہدے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے عائد کردہ ریڈ لائنز میں ملک میں ذخیرہ شدہ افزودہ یورینیم کی مقدار کو 2015 کے معاہدے میں طے شدہ سطح سے کم کرنا شامل ہے۔تہران سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک اعلیٰ علاقائی ذریعے نے بتایا ہے کہ ایرانی یورینیم کے ذخائر کے بارے میں جاری بحث اس بات پر مرکوز ہے کہ کیا ایران اس کا کچھ حصہ، کم شدہ شکل میں، ملک کے اندر رکھے گا۔ دوسرا حصہ بیرون ملک ممکنہ طور پر روس کو بھیجے گا۔ ذریعے نے بتایا کہ ایران نے امریکہ کو افزودہ یورینیم فروخت کرنے کا خیال پیش کیا ہے۔امریکی کی دوسری شرط طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری روکنا ہے۔ اس بنیاد پر کہ ان کے وجود کا بنیادی مقصد جوہری ہتھیاروں کا حصول ہے۔ ایک اور نازک اختلافی نقطہ ایران کی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت سے متعلق ہے۔ واشنگٹن اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسے میزائل بنانا بند کر دینا چاہیے۔ دوسری طرف تہران کا کہنا ہے کہ اسے اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔ایک ایرانی عہدیدار نے اس سے قبل رائٹرز کو بتایا تھا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے 2015 کے معاہدے کے تحت طے شدہ حدود سے آگے کوئی اور رعایت نہیں دے گا۔ صرف حسن نیت کے اشارے کے طور پر جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل نہ بنانے کی پیشکش کرے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist