• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

جنگ میں ایران فتح یاب ہوگا اور اسرائیل کو شکست ہوگی: خامنہ ای

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 17, 2025
0 0
A A
جنگ میں ایران فتح یاب ہوگا اور اسرائیل کو شکست ہوگی: خامنہ ای
Share on FacebookShare on Twitter

تہران(ہ س)۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پانچویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ ایسے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران اسرائیل پر فتح حاصل کرے گا۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر رات بھر حملے جاری رہیں گے۔ اس سے قبل ایرانی سرکاری ٹیلی ویڑن نے پیر کی شب اطلاع دی تھی کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے بھی واضح کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے "مسلسل حملوں” پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔ ایک ہنگامی بیان میں کہا گیا کہ تہران "اسرائیل کی رات کو دن میں بدل دے گا”۔ایرانی خبر رساں ادارے "تسنیم” کے مطابق حالیہ حملوں میں تل ابیب اور حیفا کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہ تمام پیش رفت اس اطلاع کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ایرانی سرکاری میڈیا نے پیر کی شب کہا تھا کہ ایران اسرائیل کے خلاف "تاریخ کا سب سے بڑا اور شدید میزائل حملہ” کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی نے ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایران اس بار ایک "غیر معمولی اور فیصلہ کن” حملے کی تیاری کر رہا ہے جو موجودہ تصادم میں اپنی نوعیت کا پہلا ہوگا۔ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایسنا” کے مطابق ایران نے اسرائیل کے اہم فوجی اور انٹیلی جنس مراکز کو نشانے پر رکھا ہے، جن میں حیفا کے قریب واقع رامت ڈیوڈ ایئر بیس بھی شامل ہے۔ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ "اگلے چند گھنٹوں میں ایران ایک بھرپور اور مناسب جواب دے گا، جو کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کے حق کے تحت ہوگا”۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعے کے روز ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں اسرائیل کے حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔اسرائیل نے 13 جون کی شب چڑھتا ہوا شیر” کے نام سے ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا، جس میں ایران کے فوجی اڈوں، جوہری تنصیبات، وزارت خارجہ اور پولیس کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، اسرائیل نے درجنوں اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنس دانوں کو بھی قتل کیا۔اسرائیلی حملے کے صرف چوبیس گھنٹوں کے اندر، ایران نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں میزائل داغے اور کشیدگی کی شدت میں نمایاں اضافہ کر دیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist