لندن :برطانوی وزیر دفاع جان ہیلے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایرانی میزائل حملے کو روکنے اور اسرائیلی کارروائیوں کا جواب دینے کی ایرانی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے برطانوی فوج نے بھی اپنا کردادر ادا کیا ہے۔
مبصرین کے مطابق امریکہ اور اس کے قریبی اتحادی سوائے ایک آدھ ملک کے اسرائیل کے لیے تقریبا نیٹو فورسز کی طرح فوجی کردار ادا کرتی ہیں تا ہم ان کا یہ کردار علانیہ نہیں ہوتا ، بلکہ امریکی اور برطانوی مفادات کےتحفظ کے نام پر ہوتا ہے۔
خیال رہے برطانیہ کا قبرص میں موجود فوجی اڈہ اس مقصد کے لے ایران کے امکانی طور پر خلاف اور اسرائیلی کے حق میں بروئے کار رہا ہے۔ واضح رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے پچھلے ایک سال کے دوران قبرص کی بندر گاہ اور وہاں موجود ان فوجی اڈوں کی غیر معمولی اہمیت رہی ہے۔
مبصرین کے مطابق ایک بار پہلے بھی اس امر کی ضرورت پیش آئی تھی جب نصیرات آپریشن کے لیے اسرائیل کو برطانوی فوجی دستوں کی ضرورت تھی تاہم اس وقت کی برطانوی حکومت نے کہا تھا کہ وہ اپنے باقاعدہ فوجیوں کو کسی خطرے میں جھونکنے کے بجائے سول کنٹریکٹرز کی خدمات دینے کو تیار ہے۔
اب اس موقع پر قبرص کے برطانوی فوجی اڈے پر موجود برطانیہ کے جیٹ طیارے بھی منگل کے روز ایرانی حملے خلاف اسرائیلی فوج کےساتھ متحرک تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع برطانیہ نے کہا ہے کہ رائل ایئر فورس نے اسرائیل کی فضائیہ کے ساتھ ملک کر ایرانی ڈرون حملوں کو روکنے اور ڈرونز کو مار گرانے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔
برطانوی وزیر دفاع نے ایرانی حملے کی مذمت بھی کی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا اسرائیل کو ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے برطانوی فوج نے مشرق وسطیٰ میں بڑھی ہوئے کشیدگی کے ماحول میں اپنے حصے کا کردار ادا کیا ہے۔
برطانوی وزیر دفاع نے اس سلسلے میں اپنی فوج کے ان پائلٹوں اور دوسرے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے منگل کی شام اسرائیل کے حق میں فوجی مہم میں حصہ لیا اور مکمل حوصلہ مندی و پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیر دفاع کے بقول برطانیہ پوری طرح اسرائیل کے دفاع کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔
وہ اسرائیلی فوج کےساتھ ایرانی حملے کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنے والے فوجیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ بدھ کے روز قبرص پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ان کی تحسین کی اور بیروت سے برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے کوششوں کے لیے جاری منصوبے منصوبے پر بات کی ۔
واضح رہے چند روز پہلے برطانیہ نے اپنی قبرص میں فوجی قوت کو بڑھانے کا مقصد یہی ظاہر کیا تھا کہ برطانیہ خطے میں بگڑے ہوئے حالات میں اپنے شہریوں کو یہاں سے نکالنے کے لیے فوجی دستے استعمال کرے گا۔
بدھ کے روز برطانوی فوج نے ایک چارٹرڈ طیارہ بھی حاصل کیا ہے جو بیروت میں موجود برطانوی شہریوں کو لے کر واپس جائے گا۔












