• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

افغان پناہ گزینوں پرایران کا سنگین الزام!

ملک بدرکیے جانے والوں پر اسرائیل کی جاسوسی کا الزام اور جانوروں ساسلوک ، 40 لاکھ مہاجرین دیگر ممالک میں پناہ گزین ہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 1, 2025
0 0
A A
افغان پناہ گزینوں پرایران کا سنگین الزام!
Share on FacebookShare on Twitter

لندنن: وہ (ایرانی پولیس) مجھے مارنے کے لیے پانی کے پائپ اور لکڑی کی چھڑیاں استعمال کرتے تھے۔ انھوں نے ہمارے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا۔علی احمد (فرضی نام) ان بے شمار افغان باشندوں میں سے ایک ہیں جو چند روز قبل ایران افغانستان کی سرحد پر واقع قصبے اسلام قلعہ میں موجود تھے اور جنھیں ’قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے ایران سے ملک بدر کیا جا رہا تھا۔ افغانستان واپس جانے سے پہلے انھوں نےافغان نیوز سے بات چیت کی۔انھوں نے بتایا کہ وہ ایران میں ڈھائی سال سے مقیم تھے تاہم جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے جب انھیں حراست میں لیا گیا تو ایرانی افسران نے ان پر بہت تشدد کیا۔
علی احمد نے یہ بات کہتے ہوئے اپنی قمیض اٹھا کر کمر پر گہرے زخم بھی دکھائے۔ تشدد کی اس کہانی کو بتاتے ہوئے ان کی آنکھیں بھیگ گئیں۔علی احمد نے الزام عائد کیا کہ ایرانی حکام نے ان کی رقم اور فون ضبط کر لیے اور ’واپس جانے کے لیے ایک پیسہ بھی‘ پاس نہ رہنے دیا۔واضح رہے کہ ایران نے رواں سال مارچ میں بغیر دستاویزات والے افغان باشندوں کو رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جانے کے لیے جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم جون میں اسرائیل کے ساتھ ایک مختصر جنگ کے بعد سے بے دخلی کے اس عمل میں تیزی آئی اور ایرانی حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کا الزام لگاتے ہوئے لاکھوں افغان باشندوں کو زبردستی واپس بھیج دیا۔ایران کے مطابق وہ 40 لاکھ سے زیادہ افغان باشندوں کی میزبانی کرتا رہا ہے جو اپنے وطن میں تنازعات کے دوران وہاں سے فرار ہوئے۔اقوام متحدہ کے مطابق جولائی کے آغاز میں دشوار گزار سفر کے بعد ایران سے افغانستان لوٹنے والوں کی یومیہ تعداد تقریباً 50,000 افراد تک جا پہنچی تھی۔ایران کا افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایسے وقت میں ہوا، جب بڑے پیمانے پر افغان باشندوں پر اسرائیل کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے کے سنگین الزامات لگائے گئے۔اس میں کئی ایسی ایرانی میڈیا رپورٹس بھی شامل ہیں جن میں پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کچھ افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر افغان نیوز کو بتایا کہ ’ہم کہیں بھی جانے سے ڈرتے ہیں، مسلسل فکر مند رہتے ہیں کہ ہم پر جاسوس کا لیبل نہ لگا دیا جائے۔
ان کے مطابق ان الزامات میں اکثر کہا جاتا ہے کہ ’آپ افغان جاسوس ہیں یا آپ اسرائیل کے لیے کام کرتے ہیں یا پھر یہ کہ آپ اپنے گھروں میں ڈرون بناتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ میں افغانستان کے ماہر کے طور پر کام کرنے والے سینیئر سابق مشیر بارنیٹ روبن کہتے ہیں کہ تہران اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنی کوتاہیوں کے لیے ’قربانی کے بکرے تلاش‘ کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ’اسرائیل کی انٹیلیجنس ایجنسی ایران کے اندر جا پہنچی جس کے باعث ایرانی حکومت اپنی سکیورٹی کی ناکامیوں سے بہت خائف ہے اور انھیں الزام لگانے کے لیے کسی کو تلاش کرنا پڑا۔ ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے جاسوسی کے الزامات کا مقصد بغیر دستاویزات والے افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کے لیے ٹھوس اور قانونی حیثیت حاصل کرنا ہے۔تاہم ریاست کی حمایت یافتہ اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی نے 18 جولائی کو رپورٹ کیا کہ ’افغان پناہ گزینوں کی واپسی ہر سطح پر بغیر تناؤ اور انسانی حقوق کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے۔
عبداللہ نےافغان نیوز کو بتایا کہ ایران کے جس حراستی مرکز میں انہیں رکھا گیا، وہاں تقریباً 15 ایرانی افسران نے انھیں اور دیگر جلاوطن افراد کو جسمانی طور پر بہت نقصان پہنچایا۔’ایرانی پولیس نے میرا ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ دیا اور مجھے شدید مارا پیٹا۔ انھوں نے مجھ پر جاسوس ہونے کا الزام لگایا۔عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایران کا ویزہ تھا اور وہ حراست میں لیے جانے سے صرف دو ماہ قبل ایران آئے تھے۔ انھوں نے ایرانی پولیس پر بدسلوکی اور جسمانی تشدد کے الزامات لگائے۔’انھوں نے ہمیں پلاسٹک کے ڈنڈوں سے مارا اور کہا کہ تم جاسوس ہو، ہمارے ملک کو برباد کر رہے ہو۔ جن چار دن میں ہمیں حراست میں لیا گیا وہ چار سال کی طرح محسوس ہوئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    سی این این کی رپورٹ: ایران پر حملے کے منفی اثرات سامنے آ گئے

    سی این این کی رپورٹ: ایران پر حملے کے منفی اثرات سامنے آ گئے

    مارچ 16, 2026
    برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ کو ہزاروں دفاعی ڈرون بھیجنے پر غور

    برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ کو ہزاروں دفاعی ڈرون بھیجنے پر غور

    مارچ 16, 2026
    ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنے کو تیار نہیں

    ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنے کو تیار نہیں

    مارچ 16, 2026
    تنزید حسن کی شاندار سنچری: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 291 رنز کا ہدف دیا

    تنزید حسن کی شاندار سنچری: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 291 رنز کا ہدف دیا

    مارچ 16, 2026
    سی این این کی رپورٹ: ایران پر حملے کے منفی اثرات سامنے آ گئے

    سی این این کی رپورٹ: ایران پر حملے کے منفی اثرات سامنے آ گئے

    مارچ 16, 2026
    برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ کو ہزاروں دفاعی ڈرون بھیجنے پر غور

    برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ کو ہزاروں دفاعی ڈرون بھیجنے پر غور

    مارچ 16, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist