کراکس: عرفان علی نے اتوار کے روز دارالحکومت جارج ٹاؤن میں واقع صدارتی محل پر گیانا کے صدر کے طور پر حلف لیا، جس سے باضابطہ طور پر ان کی دوسری صدارتی مدت کا آغاز ہو گیا گیانا کے الیکشن کمیشن کے مطابق، عرفان علی، پیپلز پروگریسو پارٹی کے امیدوار کے طور پر، یکم ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے اور انتخابات کے نتائج سے وہ دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔گزشتہ ہفتے آنے والے انتخابی نتائج میں، پیپلز پروگریسو پارٹی نے 36 نشستیں حاصل کیں، وی انویسٹ ان نیشن ہڈ پارٹی کو 16 نشستیں ملیں، اے پارٹنرشپ فار نیشنل یونٹی کو 12، اور فارورڈ گیانا موومنٹ کو ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔












