• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مہاراشٹر میںآئرن لیڈی 2.0کی شروعات

این سی پی لیڈر سلیم سارنگ نے سنیتراپوار کو دورِحاضر کی خاتونِ آہن قراردیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 7, 2026
0 0
A A
مہاراشٹر میںآئرن لیڈی 2.0کی شروعات
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی، پریس ریلیز،ہمارا سماج:مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے اچانک اور افسوسناک انتقال کے بعد ان کی اہلیہ سنیترہ وہنی کی جانب سے نائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کو ریاستی سیاست میں ایک اہم اور فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ریاستی نائب صدر سلیّم سارنگ نے اس پیش رفت کو ’’آئرن لیڈی 2.0‘‘ کی شروعات سے تعبیر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مشکل حالات میں قیادت کی سنجیدہ مثال ہے۔این سی پی لیڈر سلیم سارنگ نے کہاکہ اجیت پوار کے انتقال کے بعد سنیترہ کا نائب وزیراعلیٰ بننا قیادت کا کڑا امتحان ہے۔سلیّم سارنگ نے جاری ایک تفصیلی پریس بیان میں کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ حقیقی قیادت کا امتحان ذاتی صدمے، سماجی توقعات اور عوامی ذمہ داریوں کے درمیان لیے گئے فیصلوں میں ہوتا ہے۔ ان کے مطابق سنیترہ وہنی نے ذاتی غم کے باوجود نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ قبول کر کے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ جذبات کے بجائے فرض اور عوامی مفاد کو ترجیح دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنیترہ وہنی سیاست میں نئی نہیں ہیں۔ انہیں اپنے خاندانی پس منظر سے سیاسی تربیت حاصل ہوئی ہے اور برسوں تک اجیت پوار کے قریبی رفیقِ حیات کی حیثیت سے انہوں نے اقتدار، انتظامیہ، سیاسی بحرانوں کے نظم و نسق اور عوامی رابطے کو قریب سے دیکھا ہے۔ پارٹی امور، حکومتی فیصلوں اور ان کے اثرات سے وہ بخوبی واقف رہی ہیں، جس کا فائدہ انہیں اس نئی ذمہ داری کی انجام دہی میں ملے گا۔پریس بیان میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے سلیّم سارنگ نے کہا کہ جس طرح اندرا گاندھی کو اپنے ابتدائی دور میں شدید تنقید اور شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن وقت کے ساتھ ان کے فیصلوں نے ناقدین کو خاموش کر دیا، اسی طرح سنیترہ وہنی کے بارے میں کی جانے والی موجودہ تنقید بھی وقتی ہے اور آنے والے وقت میں ان کی کارکردگی ہی اس کا جواب دے گی۔سلیّم سارنگ کے مطابق نائب وزیراعلیٰ کا منصب محض ایک سیاسی عہدہ نہیں بلکہ ریاستی انتظامیہ میں تسلسل، حکومتی ہم آہنگی اور عوامی اعتماد کا مرکز ہوتا ہے۔ اجیت پوار کی سیاسی و انتظامی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی کے اندر توازن برقرار رکھنا، بیوروکریسی سے موثر رابطہ قائم رکھنا اور عوام کے اعتماد کو مستحکم کرنا سنیترہ وہنی کے سامنے بڑے چیلنج ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کی سیاست میں خواتین کی قیادت کی ایک مضبوط روایت رہی ہے اور سنیترہ وہنی کا اس روایت میں شامل ہونا اس بات کا پیغام ہے کہ مشکل حالات میں بھی عوامی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی جاتی۔ ان کے مطابق سنیترہ وہنی ریاست میں سیاسی استحکام اور انتظامی تسلسل فراہم کرنے کی کوشش کریں گی۔سلیّم سارنگ نے کہا کہ ’’آئرن لیڈی‘‘ محض ایک لقب نہیں بلکہ فیصلہ کن صلاحیت، حوصلے اور دور اندیش قیادت کی علامت ہے۔ ان کے مطابق سنیترہ وہنی کے سامنے راستہ آسان نہیں، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ قیادت انہی کٹھن راستوں سے گزر کر تشکیل پاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنیترہ وہنی پارٹی اور حکومت دونوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist