• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا ایران کے چھ ہوائی اڈوں پر حملہ، پاسداران انقلاب کے 10 اہلکار ہلاک

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 23, 2025
0 0
A A
اسرائیل کا ایران کے چھ ہوائی اڈوں پر حملہ، پاسداران انقلاب کے 10 اہلکار ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

تہران(ہ س)۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اپنے گیارہویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے مغرب، مشرق اور وسطی حصوں میں واقع 6 ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ساتھ ہی کرمانشاہ کے علاقے میں ایرانی فوجی تنصیبات پر بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق فضائیہ اس وقت ایران کے مغرب میں واقع کرمانشاہ میں عسکری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود میں ایک ڈرون گرا ہے تاہم اس بات کی بھی وضاحت کی کہ معلومات کے افشاء کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے مغربی حصے میں ایران کی فضائی دفاعی نظام نے 4 ڈرون مار گرائے ہیں۔اتوار کے روز ایرانی صوبے یزد میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے 10 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔اس سے قبل ایران نے خرم آباد کی فضاؤں میں ایک اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایران کا کہنا تھا کہ مرکزی صوبے میں بھی ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا، جس سے قریبی شہر’اراک‘ اور اس میں واقع جوہری ری ایکٹر کو لاحق خطرہ ٹل گیا۔شمال مغربی شہر تبریز میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے تہران کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع "پارچین” کے اس مقام کو بھی نشانہ بنایا جہاں ایک بڑا عسکری کمپلیکس قائم ہے۔اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس کے فضائی حملے ایران کی ان عسکری تنصیبات پر مرکوز تھے، جہاں اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل ذخیرہ اور لانچ کیے جا رہے تھے، اس کے علاوہ فوجی سیٹلائٹس ابتدائی وارننگ کے لیے استعمال ہونے والے ریڈار اور انٹیلی جنس مقاصد کے لیے ہوائی معلومات جمع کرنے والے مقامات بھی ان حملوں کا ہدف بنے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں پاسداران انقلاب کی متعدد تنصیبات اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے انجن بنانے والے مراکز کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔فوجی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مقررہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔دوسری جانب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ رات اس نے ایران کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل روک لیا۔ اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی امدادی ادارے نے عوام کو فوری طور پر پناہ گاہوں سے نکلنے کی ہدایت جاری کی۔ایران کی جانب سے وسطی اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے بعد تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا۔اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس کی فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائل کو کامیابی سے روک لیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist