• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

شام میں صدارتی محل کے نزدیک اسرائیل کی بمباری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 2, 2025
0 0
A A
شام میں صدارتی محل کے نزدیک اسرائیل کی بمباری
Share on FacebookShare on Twitter

دمشق(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں ایوان صدر کے نزدیکی علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔دارالحکومت دمشق میں بمباری کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیر دفاع نے شام کی حکومت کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شامی حکومت دروز کے قبائل کو تحفظ دینے میں ناکام رہی تو یہ اچھا نہیں ہوگا۔وزیر دفاع کاٹز نے شام کی فورسز کو انتہا پسندانہ تصور کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ دروز اقلیت کو تحفظ دیں۔ بصورت دیگر ان کا ملک اس پر اپنا ردعمل دے گا۔دروز قبیلے کے روحانی سربراہ نے 102 دروز افراد کی ہلاکت کے واقعات کو دروز قبائل کی نسل کشی کی مہم قرار دیا ہے۔شامی دروز قبیلے کے روحانی رہنما شیخ حکمت الہجری پرتشدد واقعات کو دروز قبائل کے خلاف نسل کشی کی غیر منصفانہ مہم کا نام دے چکے ہیں۔ دو زخمی ہونے والے دروز افراد کو شمالی اسرائیل میں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں بین الاقوامی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں دروز قبائل کو امن فراہم کرنے میں مدد کریں۔یاد رہے حال میں ہی میں دروز قبائل کا اعلیٰ سطح کا وفد اسرائیل کے دورے سے ہو کر آیا ہے۔اسرائیل جو پچھلے ڈیڑھ سال سے غزہ میں جنگ میں مصروف رہتے ہوئے 52 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر کے علمی سطح پر نسل کشی کے الزام کا سزاوار بنا ہوا ہے، غزہ کے علاوہ اپنے آس پاس دیگر علاقوں میں بھی تسلسل کے ساتھ آزادہ نشانہ بازی اور بمباری کا مرتکب ہو رہا ہے۔لبنان و شام اس بمباری کے تسلسل میں اس کے خصوصی اہداف ہیں اور اسرائیل اس صورتحال میں یہ سمجھتا ہے کہ خطے میں اسے چیلنج کرنے والی کوئی قوت اب باقی نہیں رہی ہے۔دوسری جانب شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مستقل استحکام کے لیے ٹھوس بنیادوں پر نئے سرے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ‘امن کی خواہش کے نام پر بیرونی قوتوں کو مداخلت کے لیے بلانا وطن عزیز میں مزید تباہی ، تقسیم اور خرابی کا ذریعہ بنے گا۔ جب سے شام میں احمد الشراع کی ‘ھیتہ التحریر الشام’ نے اقتدار سنبھالا ہے اسے بھی اسرائیلی بمباری اور جارحانہ حملوں کا سامنا ہے۔جمعہ کے روز اسرائیل کے جیٹ طیاروں نے دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل کے نزدیک تر بمباری کی۔دمشق میں کی گئی بمباری کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے شامی علاقے میں قائم کردہ فوجی بفر زون میں مزید فوجیوں کو بھیج رکھا ہے۔شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ شامی حکومت اپنے ملک کے تمام مکاتب کا یکساں تحفظ کرنے پر یقین رکھتی ہے اور شام کے معاشرے میں موجود دروز قبائل کا تحفظ بھی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist