• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر غور ، مذاکراتی ٹیم قاہرہ روانہ

قوم کے مفاد میں ہے تو ہم غزہ کی حکمرانی نہیں لیں گے: حماس رہنما

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 17, 2025
0 0
A A
اسرائیل کا غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر غور ، مذاکراتی ٹیم قاہرہ روانہ
Share on FacebookShare on Twitter

اسرائیل میں آج پیر کے روز سیکورٹی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے۔ ادھر تل ابیب نے غزہ مین فائر بندی معاہدے کے حوالے سے بات چیت کے لیے اپنے مذاکرات کاروں کو قاہرہ بھیجا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تل ابیب میں اسرائیلی حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔
روبیو آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ انھوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد زور دیا کہ "حماس کے لیے ممکن نہیں کہ وہ عسکری یا حکومتی قوت کی صورت میں باقی رہے … اس کا خاتمہ ہونا چاہیے”۔
دوسری جانب نیتن یاہو نے حماس تنظیم پر جہنم کے دروازے کھول دینے” کی دھمکی دی ہے۔ انھوں نے باور کرایا کہ حماس کی حمایت کرنے والے ایران کے حوالے سے "مشن” مکمل کر لیا جائے گا۔
غزہ کی پٹی میں 15 ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی تباہ کن جنگ کے بعد 19 جنوری کو فائر بندی معاہدے کا نفاذ ہوا۔ یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے غیر معمولی حملے کے نتیجے میں شروع ہوئی تھی۔
کچھ روز قبل حالیہ جنگ بندی اس وقت ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی جب حماس نے یرغمالیوں کی رہائی معطل کرنے اور اسرائیل نے دوبارہ سے جنگ شرع کرنے کی دھمکیاں دیں۔ اس دوران میں فریقین کے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے رہے۔ تاہم قطری اور مصری وساطت کاروں کی کوششوں سے حماس نے ہفتے کے روز مقررہ تین یرغمالیوں کو رہا کر دیا جس کے بعد اسرائیل نے 369 فلسیطنی گرفتار شدگان کو آزاد کیا۔
سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران میں 251 افراد کو اغوا کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان میں 70 یرغمالی غزہ میں ہیں جن میں سے 35 مر چکے ہیں۔
جنگ بندی کا پہلا مرحلہ یکم مارچ کو اختتام پذیر ہو گا۔ اس دوران میں اب تک 19 اسرائیلی یرغمالی اور 1134 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے۔
تحریک حماس کے سربراہ حازم قاسم نے العربیہ اور الحدث چینلز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ کی حکمرانی نہیں لیں گے اگر یہ ہمارے عوام کے مفاد میں ہے۔ حماس کے رہنما نے تین مراحل میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے تحریک کی وابستگی کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ معاہدے کے خلاف ٹرمپ کے بیانات اس لیے حیران کن ہیں کہ ان کی ٹیم مذاکرات میں شریک تھی۔
حازم قاسم نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے تک پہنچنے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع ہو جانا چاہیے تھے اور ثالثوں کو نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ اسرائیل اور حماس دونوں کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد جاری رکھنے کے ساتھ دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کے چھٹے بیچ کا تبادلہ ہوا ہے۔ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوسرے مرحلے پر بات چیت کے آغاز کی توقع کی جارہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist