دوحہ (ہ س )۔ڈونالڈ ٹرمپ ان دنوں مشرق وسطٰی کے دورہ پر ہیں ۔ سعودی عرب کے بعد انہوں نے قطر کا دورہ کیا اور متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ دریں اثنا قطری وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وہ غزہ پر ہونے والے مزاکرات میں کوئی جدل پیشرفت نہیں دیکھ رہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق قطر کے وزیرِاعظم محمد بن عبداللّٰہ رحمٰن بن جاسم الثانی نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے تو کیسے مان لیا جائے کہ جنگ بندی میں سنجیدہ ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ہماری ٹیم دونوں فریقین سے بات چیت کر رہی ہے، لیکن میں آج دعوے سے نہیں کہہ سکتا کے مذاکرات میں جلد کوئی پیشرفت سامنے آسکتی ہے۔قطری وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم جس وقت قطری دارالحکومت دوحہ پہنچی اس وقت امریکی صدر کا دورہ قطر بھی تھا، لیکن جب بہتر برتاؤ کا ارادہ ہی نہیں تو مذاکرات میں حل کیسے بر آمد ہو گا؟ انہوں انٹر ویو میں بتایا کہ وہ امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کو ایک اچھی پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں۔












