• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جون 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا محفوظ قرار دیے گئے المواسی کیمپ پر پھر حملہ، 40 فلسطینی شہید

المواسی کیمپ جسے اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں کے آغاز میں محفوظ زون قرار دیا تھا، وہاں ہزاروں کی تعداد میں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 10, 2024
0 0
A A
اسرائیل کا محفوظ قرار دیے گئے المواسی کیمپ پر پھر حملہ، 40 فلسطینی شہید
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ (یواین آئی) اسرائیلی فورسز نے فلسطین میں محفوظ قرار دیے گئے المواسی کیمپ پر پھر بڑا حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ حملہ خان یونس کے مرکزی جنوبی شہر میں واقع المواسی کیمپ پر کیا گیا، جسے اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں کے آغاز میں محفوظ زون قرار دیا تھا، وہاں ہزاروں کی تعداد میں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔
جولائی میں بھی اسی علاقے میں اسرائیل نے حملہ کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے عسکری سربراہ محمد ضیف کو شہید کیا گیا، جبکہ غزہ کی صحت کے حکام نے کہا تھا کہ اس حملے میں 90 سے زیادہ افراد شہید ہوئے تھے۔
غزہ کی سول ڈیفنس کے حکام محمد المغایر نے اے ایف پی کو بتایا کہ رات بھر کے حملے کے بعد 40 شہدا اور 60 زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
محمد المغایر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے عملے کے ارکان اب بھی خان یونس کے المواسی میں لاپتا 15 افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل نے ایک بیان میں کہا کہ کیمپ میں پناہ لینے والے لوگوں کو حملے کے بارے میں کوئی انتباہ نہیں دیا گیا تھا، انہوں نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے بتایا امدادی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے آلات اور سازوسامان کی کمی ہے۔
محمود باسل کے مطابق 20 سے 40 سے زائد خیمے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، حملے کے بعد ’تین گہرے گڑھے‘ ہوگئے ہیں۔
ترجمان سول ڈیفنس نے حالیہ حملے پر بتایا کہ پورے خاندان ریت کے نیچے دفن ہو گئے ہیں۔اسرائیلی حملوں کے دوران صہیونی ریاست نے بارہا حماس پر شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے، تاہم حماس نے اس الزام کو یکسر مسترد کیا ہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ میں اسرائیلی اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کی مزاحمت میں ایک ہزار دو سو پانچ اسرائیلی ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر شہری شامل ہیں، جبکہ رپورٹ میں یرغمالیوں کی قید میں موت واقع ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
دوسری جانب حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں اب تک اسرائیل جنگی جرائم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم از کم 40 ہزار 988 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مطابق شہدا میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
اقوام متحدہ نے بتایا کہ غزہ کی 24 لاکھ کی آبادی کی بھاری اکثریت ایک سال سے جاری جنگ کے دوران کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے۔
امریکا، قطر، اور مصر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن بات چیت تاحال رکی ہوئی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist