• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیلی حملوں میں مزید 106 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ میں اب تک کم از کم 60 ہزار 332 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 47 ہزار 643 زخمی ہو چکے ہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 2, 2025
0 0
A A
اسرائیلی حملوں میں مزید 106 فلسطینی شہید
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ:قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے اپنی رپورٹ میں غزہ میں ’خونریز جمعہ‘ کی منظرکشی کی ہے۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق، غزہ سٹی کے جنوب مغرب میں امدادی ٹرکوں کا انتظار کرنے والے شہریوں پر اسرائیلی افواج کے حملے میں 12 فلسطینی شہید اور 90 زخمی ہوئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق مزید 2 بچے اور ایک بالغ فرد قحط اور غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں، یوں اس تنازع کے دوران غذائی قلت سے اموات کی مجموعی تعداد 162 ہو گئی، جن میں 92 بچے شامل ہیں۔اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ میں اب تک کم از کم 60 ہزار 332 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 47 ہزار 643 زخمی ہو چکے ہیں۔7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیل میں تقریباً ایک ہزار 139 افراد مارے گئے تھے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔17 سالہ عاطف ابو خاطر جو جنگ سے قبل مکمل صحت مند تھا، غذائی قلت کے باعث شہدا میں شامل ہو گیا، غزہ کے الشفا ہسپتال کے طبی ذرائع کے مطابق، اسے رواں ہفتے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے والد کا کہنا ہے کہ وہ علاج کا جواب دینا بند کر چکا تھا۔ادھر فلسطینی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خان یونس کے شمال میں اسرائیلی افواج نے فضائی حملے کیے ہیں جن میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں الامَل محلے کے آس پاس کے علاقے متاثر ہوئے، تاہم اموات کی تعداد کے بارے میں رپورٹس میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔آج غزہ بھر میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 21 فلسطینی، جن میں 12 امدادی اشیا کے منتظر افراد بھی شامل ہیں، شہید ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے جنوب میں امداد کے متلاشی ایک ہجوم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 فلسطینی شہید ہوئے، یہ تمام لوگ خوراک کی امداد حاصل کرنے کی امید میں وہاں جمع ہوئے تھے۔’الجزیرہ عربی‘ کے مطابق الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح کے اوائل میں اسرائیلی فوج کے مزید مہلک حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں وسطی غزہ کے قصبے الزوَیدہ میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔الزوَیدہ کے مغرب میں ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔نصیر ہسپتال کے ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مغرب میں بے گھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔اقوامِ متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لیے ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی جولیئٹ توما نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فوجی طیاروں سے امدادی سامان گرانا زمین پر موجود شہریوں کے لیے خطرناک ہے۔ایک انٹرویو میں توما نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو اپنا کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے اور غزہ کے 20 لاکھ عوام تک انتہائی ضروری خوراک پہنچانے کا کہیں زیادہ آسان حل یہ ہے کہ اسرائیل، غزہ کی سرحدیں کھولے اور امدادی ٹرکوں کو داخل ہونے دے۔توما کے بیان کے بعد یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازرینی نے بھی کہا کہ موجودہ فضائی امداد زمینی ٹرکوں کے ذریعے امداد پہنچانے سے کم از کم ’100 گنا زیادہ مہنگی‘ ہے۔لازرینی نے کہا کہ ٹرک طیاروں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ امداد لے کر آتے ہیں، ہمارے پاس 6 ہزار امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار کھڑے ہیں، جہاں قحط کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔فلپ لازرینی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اگر فضائی امداد کے لیے سیاسی ارادہ موجود ہے تو اسی طرح کا سیاسی ارادہ سڑکوں کے راستے کھولنے کے لیے بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، قحط کا واحد حل یہی ہے کہ غزہ کو امداد سے بھر دیا جائے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist