• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کیلئے اسرائیلی فوج خواتین کی لباس پہن کر غزہ میں داخل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 19, 2025
0 0
A A
اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کیلئے اسرائیلی فوج خواتین کی لباس پہن کر غزہ میں داخل
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ (ہ س)۔ایک نجی ٹی وی چینل العربیہ کے ذرائع نے آج پیر کے روز دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کی ایک خصوصی فورس غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے وسط میں داخل ہو گئی ہے تا کہ اسرائیلی قیدیوں کو نکالنے کا مشن انجام دے سکے۔تاہم ذرائع نے واضح کیا کہ ’اس کارروائی کے دوران کوئی اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کرایا جا سکا‘۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ یہ خصوصی فورس خواتین کا لباس پہن کر اور پناہ گزینوں کے بیگ اٹھائے ہوئے داخل ہوئی۔ اس نے القسام بریگیڈز کے ایک ذمے دار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ ممکنہ طور پر کچھ قیدیوں کے ہمراہ سرنگوں سے باہر نکلا ہے۔ بعد ازاں یہ واضح ہوا کہ وہاں کوئی قیدی موجود نہیں، تو فورس کارروائی کے بعد واپس چلی گئی، جب کہ اس کے نتائج پوری طرح واضح نہیں ہو سکے۔اسی دوران ایک اسرائیلی ذریعے نے بتایا کہ اس کارروائی کا مقصد القسام بریگیڈزکے ایک رہنما کو اغوا کرنا اور ساتھ ہی قیدیوں کو نکالنا تھا۔دوسری طرف، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اسرائیلی افواج غزہ کے تمام علاقوں میں "عربات جدعون” کے نام سے آپریشن انجام دے رہی ہیں، تاہم ترجمان نے خان یونس کی اس مخصوص کارروائی کا ذکر نہیں کیا۔”العربیہ/الحدث” کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی ایک نئی لہر خان یونس کے مختلف علاقوں کو لپیٹ میں لے رہی ہے۔ نمائندے کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے دو اور جنگی طیاروں نے ایک حملہ کیا، جب کہ مشرقی خان یونس پر شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ، ایک فضائی حملے میں جنوبی غزہ میں ناصر ہسپتال کے قریب ایک پناہ گاہ اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔یہ زمینی صورت حال ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کی زمینی فورسز نے شمالی اور جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں "عربات جدعون” کے نام سے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔اسرائیلی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پانچ انفنٹری اور بکتر بند بریگیڈز اس کارروائی میں شریک ہیں، جس کا مقصد غزہ کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کرنا اور ان علاقوں کو مکمل طور پر زمین کے برابر کرنا ہے۔اتوار کو ہی اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں "ایک زبردست عسکری معرکہ” شروع ہو چکا ہے، اور اسرائیلی افواج فلسطینی علاقے میں داخل ہو چکی ہیں۔ انھوں نے "ایکس” پلیٹ فارم پر جاری کردہ وڈیو میں کہا "ہم پوری قوت سے غزہ میں داخل ہو رہے ہیں تاکہ جنگ کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔اسرائیل اس وقت غزہ کی پٹی میں حماس پر عسکری دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ مذاکرات کی میز پر اسے مزید رعائتیں دینے پر مجبور کیا جا سکے۔ یہ بات برطانوی خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔ادھر حماس کی جانب سے اس شرط پر اصرار کیا جا رہا ہے کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے مکمل جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کی ضمانت دی جائے۔ابھی تک اسرائیلی فوج کے اندازوں کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں تقریباً 58 اسرائیلی قیدی موجود ہیں، جن میں سے 24 زندہ ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    اپریل 28, 2026
    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    اپریل 28, 2026
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist