تل ابیب (ہ س)۔وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو کہا ہے کہ انہوں نے تمام دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتی مشنز میں حفاظتی انتظامات میں اضافے کا حکم دیا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب واشنگٹن میں یہودی عجائب گھر کے باہر ایک مسلح شخص نے سفارت خانے کے دو ملازمین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔انہوں نے کہا، "میں نے تمام دنیا میں اسرائیلی مشنز میں حفاظتی انتظامات اور ریاستی نمائندوں کے تحفظ میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہم یہود دشمنی کی خوفناک قیمت اور ریاست اسرائیل کے خلاف وحشیانہ اشتعال انگیزی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔












