لبنان:اسرائیل نے پیر کو علی الصباح لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے دوران میں پہلی مرتبہ دار الحکومت بیروت کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ شمالی البقاع اور الہرمل پر بھی بم باری کی گئی۔ حملوں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے نزدیک یابوس کے علاقے میں شامی کسٹمز کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔اسرائیلی ڈرون طیارے نے بیروت میں الکولا کے علاقے میں ایک رہائشی فلیٹ پر بم باری کی۔ اس کے نتیجے میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین” تنظیم کے 3 کمانڈر جاں بحق ہو گئے۔ سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں جنگ چھڑنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے لبنانی دار الحکومت بیروت کے اندر حملہ کیا۔ اس سے پہلے بیروت کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ الکولا ایک سنی اکثریت علاقہ ہے جو دار الحکومت کو بیروت ہوائی اڈے سے ملانے والی سڑک کے نزدیک واقع ہے۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کو اسرائیل اور یورپی یونین کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔ تنظیم نے ان عسکری کارروائیوں میں حزب اللہ کی مدد کی جو حزب نے غزہ کی "حمایت” میں شمالی اسرائیل میں کیں۔اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اس کے لڑاکا طیاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب البقاع کے علاقے میں حزب اللہ کے 120 اہداف پر حملے کیے۔