• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جون 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل کو خامنہ ای کا جواب: ’دمشق حملے پر اسرائیل پچھتائے گا‘

سعودی عرب کی جانب سے شام میں ایرانی قونصلیٹ کو نشانہ بنانے کی مذمت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 3, 2024
0 0
A A
اسرائیل کو خامنہ ای کا جواب: ’دمشق حملے پر اسرائیل پچھتائے گا‘
Share on FacebookShare on Twitter

تہران :دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر حملے کی مذمت کے ضمن میں ایران کے حکومتی عہدیداروں کے بار دگر سامنے آنے والے بیانات کے تناظر میں تہران نے منگل کے روز حملے کا بدلہ لینے سے متعلق دھمکی کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے۔
ایران کے مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای نے منگل کے دھمکی دی ہے ’’کہ تہران، اسرائیل کو دمشق میں اپنے قونصل خانے کو نشانہ بنانے پر قرار واقعی سزا دے گا۔‘‘
ایک بیان میں علی خامنہ ای نے کہا ’’کہ ہمارے بہادر سپوت صہیونی حکومت کو سزا دیں گے۔‘‘ ان کے بہ قول: ’’اسرائیل اپنے اس جرم پر ضرور پچھتائے گا۔‘‘
ادھر ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر خاص علی اکبر ولایتی نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ’’اس بات سے قطع نظر کہ واشنگٹن کو اس حملے سے متعلق علم تھا یا نہیں، تہران ایرانی قونصل پر حملے میں برابر کا شریک ہے۔‘‘
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ بیانات ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کے بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل، ایرانی قونصل خانے کو نشانے بنانے پر شدید ردعمل کا سزا وار ہو گا۔
ادھر ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
ایران میں قومی سلامتی نے گذشتہ روز ایک اجلاس کے بعد سامنے آنے والے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ایرانی قونصل کو نشانہ بنانے کے بعد تہران نے مناسب اقدامات اٹھائے ہیں، تاہم اعلامیہ میں ان اقدامات کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
قومی اسمبلی کے سپیکر کا کہنا تھا کہ ایران کا جواب متناسب، فیصلہ کن اور قومی امنگوں کا ترجمان ہو گا۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ ناصر کنعانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھناؤنے حملے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور صیہونی حکومت کو اس کے نتائج کی ذمہ داری اٹھانا ہو گی۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے اور اس کا فیصلہ خود کرے گا کہ حملہ کرنے والے کو کب سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے کو ایسے موقع پر نشانہ بنایا گیا ہے جب غزہ میں جاری جنگ پر اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو نہ صرف عالمی دباؤ کا سامنا ہے بلکہ اسرائیل میں بھی بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں۔
لگ بھگ چھ ماہ سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 32 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلسطینی عسکری تنظیم حماس کی جانب سے گزشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں 1200 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ حماس نے 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا تھا۔
حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر چڑھائی کرتے ہوئے زمینی و فضائی حملے کیے اور یہ حملے بدستور جاری ہیں۔
دریں اثناسعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ’سعودی عرب کسی بھی جواز اور بہانے سے سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ حملہ بین الاقوامی سفارتی قوانین اور سفارتی استثنی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے‘۔یا رہے کہ دمشق میں اسرائیل کے مشتبہ میزائل حملے میں ایرانی سفارتخانے سے متصل عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
تہران کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں تین سینیئر کمانڈروں سمیت سات فوجی مشیر شامل ہیں۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist