نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہمارا سماج:جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفرآباد دہلی لیسوکااکتااں سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بانی و مہتمم مولانا قاری عبدالغفاراورنظامت مولانا محمود الحسن امینی( ناظم تعلیمات جامعہ عربیہ بیت العلوم مصطفیٰ آباد) نے کی اورآغاز حافظ جاوید انور کی تلاوت ومولانا علی اکبر مظاہری و قاری عبد الباطن فیظی کے نعتیہ کلام سے ہوا ۔اس موقع پر علما کرام کے ہاتھوں عالمیت کا کورس مکمل کرنیوالے 6بچے اور قرآن شریف کا حفظ مکمل کرنیوالے 37 حفاظ کی دستار بندی عمل میں آئی۔اس موقع پرمولانا اکرم گریڈیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم کامیاب نہیں ہو سکتی اور وہی قوم کامیاب ہوتی ہے جو تعلیم یافتہ ہوتی ہے لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنے آپ کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔ مولانا منیر الدین ( استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند )نے کہا کہ جو بچے عالم و حافظ بنے ہیں ان کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآنی تعلیم کے پیغام کو عام کرنے میں ہمہ وقت سرگرم رہیں مسلمانوں کو دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکے گی۔ مولانا کفیل اشرف لکھنوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور تعلیم کا ہے جس میں مسلمانوں کو اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا چاہئے اور سب سے پہلے مدارس میں بھیجیں تاکہ وہ دینی تعلیم سے آراستہ ہوسکیں اور پھر اعلیٰ عصری تعلیم دلا کرسرکاری و غیر سرکاری شعبوں کی ضرورت بنیں جس کی اسلام میں کوئی ممنانعت نہیں ہے ۔ مولانامحمد جمشید عالم سیتامڑھی ( ناظم تعلیمات جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفر آباد )نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا قاری عبدالغفار کی روز اول سے ہی کوشش رہی ہے کہ مدرسہ بیت العلوم کے بچے دینی و دنیاوی تعلیم میں پیچھے نہ رہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے ادارہ میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا معقول نظم ہے جس کے نتیجہ میں ہمارے ادارہ سے فارغ ہونیوالے ہزاروں طلبا ملک و بیرون ممالک میں روزگار سے جڑ کر ہمارے ادارہ اور اس کے بانی و مہتمم مولانا قاری عبدالغفار کا نام روشن کررہے ہیںجو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی محنت و لگن کے نتیجہ میںہمارے ادارہ کا تعلیمی معیار بلند ہے جس کی بنیاد پر امتحان میں ممتحن حضرات بھی بچوں کی شاندار کارکردگی کی ستائش تحریری طور سے کرتے ہیں۔دیر رات گئے مولانا کفیل اشرف لکھنوی کی رقت آمیز دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پرمولانا اخلاق قاسمی، قاری شکیل ،مولانا احمد قاسمی، مولانا امان اللہ قاسمی( شیخ الحدیث شاخ جامعہ عربیہ بیت العلوم مصطفیٰ آباد)، قاری عبد الکلام، مولانا عبد الستار قاسمی، قاری سہیل ،قاری حامد، مولانا سہیل قاسمی ، قاری عبد الکریم، قاری عمر، قاری تاج شیخ ، افتخار نعمانی کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔












