• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جامعہ اشرفیہ ایک ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے: مولانا فروغ القادری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 28, 2022
0 0
A A
جامعہ اشرفیہ ایک ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے: مولانا فروغ القادری
Share on FacebookShare on Twitter

محمداظہر نوراعظمی
مبارکپور:دنیا کی مشہور بڑی یونیورسٹیوں اور دانش گاہوں میں علم و تحقیق ہے، اعلیٰ ترین ڈگریاں ہیں لیکن حافظِ ملت علیہ الرحمہ کے الجامعۃ الاشرفیہ میں علم و تحقیق کے ساتھ اخلاقی نظم اور بے مثال تربیت کی چاندنی نظر آتی ہے، جو اشرفیہ کو دوسری بڑی تعلیم گاہوں سے ممتاز کرتی ہے، حافظِ ملت کے تلامذہ نے دنیا کے مختلف خطوں میں اپنی تعلیم و تبلیغ کے جو نقوش ثبت کیے ہیں گردش زمانہ انھیں کبھی دھندلا نہیں کر سکتی، یہ ان کے اخلاص کا کمال اور ان کے جہد مسلسل کا نتیجہ ہے، آج مسیحی دنیا بھی اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے سب سے عظیم اور متاثر کن شخصیت ہیں اور ان کا کردار بے مثال ہے، یہ دعوے مسیحی مفکرین نے اپنے ریسرچ پیپر میں کیے ہیں”ان خیالات کا اظہارممتاز عالم و ریسرچ اسکالر مولانا فروغ القادری نے اپنی تقریر میں کیا، یہ محفل جانشین حافظِ ملت علامہ شاہ عبد الحفیظ عزیزی سربراہ اعلیٰ اشرفیہ کی سرپرستی میں بعد نماز عشا قاری محمد احمد رضا متعلم جامعہ اشرفیہ کی تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوئی، دونوں شب میں اجلاس عام کی نظامت مولانا محمد قیصر اعظمی نے بڑے اچھوتے اور متین انداز میں کی،کئی اہم اور مشہور خطبا نے مختلف موضوعات پر خطاب فرمایا، ان میں مفتی منظور احمد عزیزی سلطان پور، مولانا زبیر احمد عطاری مبلغ دعوت اسلامی مدینہ منورہ، مولانا منظر حسن اشرفی ممبئی، مولانا اللہ بخش عزیزی راجستھان اور مولانا مجاہد حسین رضوی الہ آباد شامل ہیں، شعرا میں حسیب الرحمن سنبھلی، نورالہدی مصباحی روزنامہ راشٹریہ سہارا گورکھپور، مولانا قسمت سکندر پوری، مولانا محمد شریف ناگوری، مولانا عبدالوکیل چھپراوی اور مولانا تنویر رضا مصباحی نے بارگاہ عزیزی میں منظوم خراج پیش کیا، مفتی منظور احمد عزیزی نے اخلاص کے عنوان پر خطاب کیا، انھوں نے کہا قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں خون اور گوبر کے بیچ سے انتہائی شفاف اور خالص دودھ نکالتا ہوں اور یہی اخلاص اللہ کو مطلوب ہے کہ اس میں کسی چیز کی آمیزش نہ ہو، ہمارے استاذ حضور حافظِ ملت علیہ الرحمہ اخلاص کے پیکر تھے اسی لیے ان کے اوقات میں برکتیں عطا کی گئی تھیں اور آج تک ان کی مقبولیت قائم ہے، حضرت عزیز ملت دام ظلہ نے چند مفید اور ناصحانہ باتیں حاضرین کے گوش گزار کیں اور برطانیہ سے تشریف لائے مشہور و ممتاز فاضل اشرفیہ فخر گجرات مولانا محمد یونس مصباحی گجرات کو حافظ ملت اعزاز اور سپاس نامہ پیش کیا گیا اور ان کے اہم علمی و تبلیغی کارناموں کی ستائش کی گئی، مزید چار جفاکش اور مخلص منتظم الحاج صوفی محمد نظام الدین، الحاج شمس الحق، جناب عتیق احمد استاد اور جمیل احمد ساکنان محلہ پرانی بستی کو سندِ اعزاز سے نوازا گیا اور زائرین عرس کی ضیافت سے متعلق ان کی محنتوں کی تعریف کی گئی، گیارہ بج کر پچپن منٹ پر قل شریف ہوا، اس کے بعد مولانا فروغ القادری برطانیہ کا خصوصی خطاب ہوا، مفتی عبدالمنان کلیمی مرادآباد نے بھی امام احمد رضا اور جامعہ اشرفیہ کے عنوان پر بڑی جامع تقریر فرمائی، اخیر میں اشرفیہ کے شعبہ افتا، فضیلت، عالمیت، شعبہ حفظ و قراءت کے 445 فارغین کو سند و دستار دی گئی، ان میں 211 بچوں کو دستار دی گئی بقیہ کو سندیں تفویض کی جائیں گی، تقریباً دو بجے یہ مجلس شہزادہ حافظ ملت عزیز ملت حضرت سربراہ اعلیٰ علامہ عبد الحفیظ صاحب کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی،عزیز ملت ملک وملت کی سلامتی کی دعا فرماتے ہوئے،پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، قابل ذکر شرکا میں علامہ محمد احمد مصباحی ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ، سراج الفقہاء مفتی محمد نظام الدین رضوی صدر شعبہ افتا و شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ، مولانا عبدالحق رضوی، مفتی شمس الہدی رضوی مصباحی برطانیہ، مفتی بدر عالم مصباحی پرنسپل جامعہ اشرفیہ، مولانا اختر کمال قادری مصباحی، مولانا ناظم علی مصباحی، مولانا نفیس احمد مصباحی، مفتی نسیم احمد مصباحی، مولانا محمد صدرالوری قادری، مفتی زاہد علی سلامی، مولانا نعیم الدین عزیزی، محمد اظہر نور اعظمی چیف کنوینر تعلیمِ اسلام کانفرنس علی گڑھ، الحاج سرفراز احمد ناظم اعلیٰ اشرفیہ، الحاج اسرار الحسن انصاری لال چوک، مولانا قاری مظہر الدین مصباحی دہلی، مولانا بدرالدجی رضوی خیرآباد، مولانا مجاہد حسین رضوی الہ آباد، قاری اسلام اللہ عزیزی ممبئی،مولانا انوار احمد قادری، اندور، مولانا سید سیف الدین اصدق،جمشید پور، مولانا سید صابر حسین اندور مولانا اختر حسین فیضی، مولانا حسیب اختر مصباحی، مولانا محمد عرفان عالم مصباحی، مفتی محمود علی مشاہدی،مولانا ازہر الاسلام ازہری، مولانا غلام نبی مصباحی، مفتی ناصر حسین مصباحی، مولانا حبیب اللہ ازہری،علامہ حبیب الرحمن رضوی مصباحی،مولانا ضیاء المصطفیٰ نظامی مصباحی، مولانا جنید احمد مصباحی، مولانا محمد اشرف مصباحی، مولانا خورشید الاسلام مصباحی کچھوچھوی، حافظ جمیل احمد عزیزی مبارک پور،مولانا وقار احمد عزیزی،مولانا فیاض احمد مصباحی، بھیونڈی، مولانا توفیق احسن برکاتی مصباحی،مولانا ارشاد احمد مصباحی، مولانا قاری محمد رضا قادری، مولانا محمد اسلم مصباحی، مولانا محمد حسین مصباحی، مولانا قاری محمد رضا قادری،مولانا محمد افضل برکاتی گورکھ پور، مولانا فہیم احمد مصباحی کان پور،مولانا محمد مکرم مصباحی، قاری محمد اشہر عزیزی،قاری غلام ربانی ابراہیم پوری قاضی اسرار احمد کولکاتا، مولانا محمد اعظم مصباحی، مولانا غلام حسین مصباحی، قاری عبدالرحمن مصباحی، قاری غلام ربانی مبارک پور ،حافظ عبدالقیوم برکاتی، قاری محمد ابوذر مصباحی و دیگر موجود تھے۔نعیم ملت مولانا محمد نعیم الدین عزیز ی مصباحی نے سبھی زائرین و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist