• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جامع الہدیٰ گلشہید مرادآباد میں جلسہ دستار بندی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 3, 2026
0 0
A A
جامع الہدیٰ گلشہید مرادآباد میں جلسہ دستار بندی
Share on FacebookShare on Twitter

ناظم منصوری
مرادآباد، سماج نیوز سروس: دارالعلوم جامع الہدیٰ گلشہید میں سالانہ جلسۂ ختم بخاری شریف ودستار بندی منعقد ہوا۔ جلسہ کی سر پرستی امام شہر حکیم سید معصوم علی آزاد اورنظامت مولانا مزمل حسین استاذِ حدیث جامعہ ھٰذا نے کی۔جسکی صدارت مولانا مفتی جاوید انورصدر مدرسہ ہٰذا ونگرانی مفتی محمد طیب ناظمِ اعلیٰ جامعہ ہٰذا نے کی۔جلسہ قاری عبد الاحد متعلم جامعہ ہٰذا کی تلاوت سے شروع ہوا۔ اس کے بعد مولوی محمد نعمان بجنوری متعلم جامعہ ہٰذا نے شانِ اقدس سرورِ کائنات ؐ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔جامعہ کے قدیم ترین استاذ حدیث وفقہ مولانا مفتی محمد اکرام اللہ نے طلبہ وعوام وخواص سے خطاب کرتے ہوئے دینی مدارس کی اہمیت اور علم ِ دین اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔مولانا نے کہاکہ اہلِ ایمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سب سے پہلے مکاتب ومدارس میں بھیج کر دینِ اسلام کی بنیادی تعلیم سے روشناس کرائیں تاکہ حلال وحرام کی شناخت ہوجائے اور دینی مزاج پیدا ہو پھر آئندہ کی زندگی میں اغیار سے متأثر ہوئے بغیر اپنی زندگی گزاریں ۔ مولانا عبد الحنان قاسمی امام وخطیب بڑی مسجد رمیش پارک دہلی نے اپنے خطاب میں حاضرین کو کتاب وسنت کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی،مولانا نے کہا کہ ہمارے اکابر نے بڑی قربانیاں دے کربڑی کس مپرسی کے حالات میں مدارس کا قیام کیا ہے اور ان کو چلانے اور باقی رکھنے کے لئے در در کی ٹھوکریں کھائی ہیں۔ اس لئے ان کو قدر کی نگاہوں سے دیکھنا اور ہر ممکن تعاون کرناہر فردِ مسلم کی ذمہ داری ہے۔جو طلبہ تحصیلِ علمِ دین کے لئے مدارس کا رخ کرتے ہیں وہ من جانب اللہ منتخب ہیں اور رسول اللہؐ کے مہمان ہیں لہٰذا ان کی خدمت ہمارے لئے صدقۂ جاریہ وباعثِ سعادت ہے۔دارالعلوم دیوبند کے استاذ ِ حدیث مولانا خضر محمد کشمیری خلیفہ ومجاز حضرت پیر ذوالفقار صانقشبندی ؒ نے بھی اپنے پُر سوز خطاب میں علماء ، طلبہ اور عوام کو آپؐ ، صحابۂ کرام اور سلفِ صالحین وبزرگانِ دین کے طریقے پر چلنے کی تلقین کی۔مولانا نے کہا کہ آپ خیرِ امت ہیں اور انبیاء کے وارث ہیں انسانوں اور مسلمانوں کو راہِ ہدایت پر لانے اللہ اور رسول اللہ کے پیغام کو رہتی دنیا تک سارے عالم میں عام کرنے کی ذمہ داری علماء اور اہلِ علم کی ہے۔ اللہ کا دین ہمیشہ رہیگا اگر ہم قرآن وسنت اپنی زندگی کا شعار بناکر قوم کے آخری فرد تک اس کو پہنچانے والے بن جائیں تو یہ ہماری نیک بختی ہے ۔مہمانِ خصوصی مولانا مفتی عبداللہ معروفی استاذ تخصص فی الحدیث دارالعلوم دیوبند وخلیفہ ومجاز حضرت پیر جی مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی ؒ نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے امام بخاری ، بخاری شریف ، حدیث اور علمِ حدیث کے مقام ومرتبہ اور فضیلت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے تقویٰ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بناکر علمِ دین کی خدمت کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی نصیحت کی مولانا نے کہا کہ اہلِ اسلام کے عقیدے کے مطابق دنیا عارضی ہے جو ایک دن ختم ہوجائیگی اور آخرت کی زندگی ہمیشہ رہے گی اس لئے اپنی آخرت کو بنانے کی فکرہمیشہ رہے اس سے غفلت اور دنیا کی رنگینیوں پر فریفتہ وشیفتہ ہونا ہمارے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا ۔ مولانا کی دعاء پر مجلس ختم ہوئی۔ اس موقع پر مدرسہ سے فارغ ہونے والے ۳۰؍ طلبہ کی دستار بندی عمل میں آئی۔ اخیر میں جامعہ کے مہتمم مولانا محمد طاہر قاسمی نے مہمانان وحاضرین کے شکریہ پر مشتمل ایک خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ جس میں مدرسہ کے بانئین، سرپرستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اساتذہ، ملازمین اور معاونین کی خدمات کو بھی سراہا اور رخصت ہونے والے طلبہ کو نمناک وپُر سوز انداز میں الوداع کہا ۔اس موقع پر حافظ عبد المالک ، مولانا عبد المعید ، مولانا محمد زبیر عالم ، مولانا محمد یحییٰ ، ظفر ملک ، حافظ اطہر ملک ، مولانا حبیب الرحمٰن ، مولانا اختر الاسلام ، مولانا مظاہر حسین ، ماسٹر نسیم اختر ، مفتی محمد لقمان ، قاری محمد طاہر ، مولا نا حفظ الرحمٰن ، حافظ محمد عالم ، عبدِ الٰہی شمسی ، قاری محمد ابراہیم ، مفتی محمد فاروق ، مفتی سید فہد علی ، قاری عبد اللہ اطہر ، مفتی محمد طارق عزیز ، قاری مکرم حسین ، قاری جمشید ، اعظم انصاری، حاجی نظام الدین ، قاری محمد لقمان ، مولانا مستعد عالم ، ڈاکٹر نظام الدین ، قاری عبد الخالق، مفتی مہر الدین ، مولا نا عبد القادر، مولانا عتیق الرحمٰن ، قاری گُل نوید ،مولانا شاہنواز، قاری محمد عطاء اللہ ، ڈاکٹر نہال ناظم ، مفتی تسلیم احمد ، قاری ندیم ، مولانا اصغر علی ، ماسٹر طیب علی ، حافظ محمد ساجد ، عبد اللہ شمسی ، شمس الہدیٰ ، ظہیر عالم وغیرہ موجود رہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist