• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جون 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمعیۃعلماء شہر نے ضلع مجسٹریٹ کو مکتوب دے کر گستاخ نبی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

سماج وادی پارٹی مہیلا سبھا کی جانب سے بھی کلکٹریٹ پر مظاہرہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 8, 2024
0 0
A A
جمعیۃعلماء شہر نے ضلع مجسٹریٹ کو مکتوب دے کر گستاخ نبی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا
Share on FacebookShare on Twitter

ناظم منصوری
مرادآباد، سماج نیوز سروس: غازی کے پنڈت گستاخ رسول کے ذریعہ شان رسالت میں کی گئی گستاخی کو نا قابل برداشت اور شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے اس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس کا یہ بیان قومی سا لمیت کے لئے بڑا خطرہ ہے۔گزشتہ دنوں نے مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے ذریعہ کلکٹریٹ پر مظاہروں اور مکتوب کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی جمعیۃ علماء شہر صدر مولانا حفظ الرحمن و یوپی کے سکریٹری مفتی عبد الجلیل کی قیادت میں جمعیۃ کے ذمہ داران اور عہدیداران کلکٹریٹ پر جمع ہوئے اور ایک مکتوب صدر جمہوریہ ہند کو ضلع مجسٹریٹ کے توسل سے ارسال کیا۔ مکتوب میں کہا کہ گستاخ رسول جو خود کو یوپی ضلع غازی آباد میں واقع ڈاسنا مندر کا مہنت بتاتا ہے گزشتہ دنوں اس نے جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا۔ جس میں بھارت میںرہنے والے مسلمانوں اور تمام عام بھارتیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اور دکھ ہوا۔ اس نام نہاد مہنت کے ذریعہ دی گئی بد زبانی سے پورے ملک میں غم و غصہ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں یہ پہلے بھی اس طرح کی حرکتیں کر چکا ہے اور یہ شخص جیل بھی جا چکا ہے۔ اس پنڈت کو چیف جسٹس آف انڈیا کے ذریعہ ضمانت دی گئی کہ مستقبل میں یہ شخص اس طرح کی کوئی بد تمیزی یا بد اخلاقی کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ مگر اس کے ذریعہ عدالت عظمی کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کا امن و امان بگاڑنی کی کوشش کی جارہی ہے۔ جمعیۃ علماء شہر مرادآبناد مطالبہ کرتی ہے کہ جس سے ملک کے مسلمانوں کے غصہ پر قابو پایا جا سکے اور امن و امان قائم رہ سکے۔ مکتوب میںمطالبہ کیا گیا کہ اس کی ضمانت پر عدالت عظمیٰ نے جو ضمانت کا حکم دیا تھا ان کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس کی ضمانت خارج کی جائے۔ گستاخ رسول کے ذریعہ کی گئی گستاخی کے خلاف سخت دفعات میں مقدمہ درج کیا جائے۔ اور این ایس اے کے تحت کارروائی کی جائے۔ اس کو ملی ضمات پر کورٹ کے احکامات کی جانچ کے مدنظر پر اس کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کا بھی مقدمہ درج کرایا جائے۔ جمعیۃ علماء مانگ کرتی ہے کہ صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ اس میں مداخلت کرتے ہوئے اس ملک میں ایسے قانون بنایا جائے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی مذہب کے ماننے والوں پر گستاخانہ تبصرہ نہ کرے اور اگر کرتا ہے تو اس پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کراکر جیل بھیجا جائے۔ جمعیۃعلماء مانگ کرتی ہے کہ اس مکتوب میں سنجیدگی سے غور کر کے ہدایات جاری کی جائیں جس سے اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور ملک کے امن و امان اور بھائی چارہ کو بچایا جا سکے۔ اور ہم سب ملکر ملک کے عوام کو یہ بتائیںکہ بھارت ملک دھرم سے نہیں آئین سے چلتا ہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب اس ملعون جیسے شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ مظاہرہ میں شہر جنرل سکریٹری مولانا رحمت علی قاسمی،شارق ایڈو کیٹ،مولانا اختر الاسلام،ا سلم پنچایتی، نظام حسین پما،اسلم ایاز، مولانا ربیع الدین، حاجی محمد احمد، رضوان قریشی،مفتی نعمان، حاجی محمد طاہر، مفتی طلحہ، عظیم احمد، مولانا فضل الرحمن کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔ دوسری جانب سماج وادی پارٹی ضلع مہیلا سبھا کی ضلع صدر کونسلر شریںگل کی قیادت میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی کلکٹریٹ پر مظاہرہ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ گستاخ رسول کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے اور اسے گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے جس سے ملک کجیک امن و امان کو محفوظ رکھا جا سکے۔ شریں گل نے کہا کہ اس ملعون نے جو نبی کی شان میں گستاخی کی ہے اسے کوئی بھی انسان برداشت نہیں کر سکتا۔ آپ ﷺ تو دنیا میں امن کا پیغام لے کر آئے تھے۔ سبھی آپ کے اس پیغام پر یقین رکھتے ہیں۔ہم اس گستاخی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ آئین کے خلاف ہے یہ نفرتی زبان ملک میںسوچی سمجھی سازش کے تحت نفرت پھیلانے کے لئے کی گئی جس سے ملک کا آپسی بھائی چارہ خراب ہو۔ انہوں نے صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ جلد سے جلد جیل بھیجا جائے۔مظاہرہ کرنے والوں میں شریں گل، وملیش، پریتی، راکیش راٹھی،یاسمین،گیتا یادو، فاخرہ لئیق ،ریشما وغیرہ تھیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist