نئی دہلی، علماءکرام وائمہ عظام اور تمام اراکین کی ایک مجلس مشاورت منعقد ہوئی جسکی صدارت حضرت مولانا مفتی عبد القادر قاسمی صاحب امام وخطیب مسجد چاند نہرووہار اور نظامت مفتی محمد جوہر قاسمی صاحب نے فرمائی۔ تمام شرکاءحضرات نے اصلاح معاشرہ کے تعلق سے اپنی قیمتی آراءسے نوازا اور طے پایا کہ اصلاح معاشرہ کمیٹیوں کے لیے تربیتی کیمپوں کا انعقاد کرکے اصلاح معاشرہ کا مرحلۂ ثانیہ شروع کیا جائے۔ الحمدللہ تمام احباب و اراکین کے مشورہ سے گروپ 1 ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جسکے خدمت گار اور نگراں حضرت مولانا مفتی محمد جنید مظاہری صاحب نائب صدرِ حلقہ و حضرت مولانا مفتی محمد موسے قاسمی صاحب نائب ناظم حلقہ ہیں کے ثریننگ کیمپ کیلئے جامع مسجد چاند باغ بتاریخ20 فروری 2023 بروز دوشنبہ نیز تربیتی بیان کےلئے حضرت مولانا محمد مسلم قاسمی صاحب صدر جمعیتہ علماءہند صوبہ دہلی استاذ تفسیر و حدیث مدرسہ عالیہ فتحپوری دہلی ،اور حضرت مولانا مفتی صفی آدم قاسمی صاحب کا انتخاب ہوا ہے،اور گروپ 2 عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ جسکے خدمت گار اور نگراں مفتی محمد جنید مظاہری صاحب نائب صدر حلقہ اؤر مفتی محمد جوہر قاسمی صاحب نائب ناظم حلقہ ہیں کے تربیتی کیمپ کیلئے جامع مسجد مونگا نگر جسکے امام وخطیب حضرت مولانا مفتی محمد سہل بخاری صاحب خازن حلقہ ہیں بتاریخ 14فروری 2023 مطابق 22 رجب المرجب 1444ھ اور تربیتی بیان کیلئے حضرت مولانا مفتی عبد الحنان قاسمی صاحب نائب صدر صوبہ دہلی امام وخطیب جامع مسجد رمیش پارک لکشمی نگر دہلی،اور حضرت مولانا مفتی صداقت علی قاسمی صاحب امام وخطیب مسجد فتح الباری نیو مصطفی آباد دہلی تشریف لائیں گے،اور گروپ 3 عثمان غنی رضی اللہ عنہ جسکے خدمت گار اور نگراں مفتی رونق الاسلام قاسمی صاحب نائب صدر حلقہ اؤر مفتی محمد مزمل قاسمی صاحب نائب ناظم حلقہ ہیں کے اصلاح معاشرہ کمیٹیوں کے تربیتی پروگرام کے لئے بطور مقام جامع مسجد مکی گلی نمبر 12 نیو مصطفی آباد جسکے امام وخطیب مفتی محمد نسیم قاسمی صاحب بتاریخ 21 فروری 2023بروز منگل بعد نماز عشاءنیزبحیثیت مربی حضرت مولانا مفتی عبد القدیر قاسمی صاحب اور حضرت مولانا مفتی محمد محسن قاسمی صاحب امام وخطیب مسجد مصطفی گلی نمبر 15 نیومصطفی آباد تشریف لائیں گے اور گروپ 4 حضرت علی کرم االلہ وجہہ ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ جسکے خدمت گار اور نگراں حضرت مولانا مفتی رونق الاسلام قاسمی صاحب نائب صدر حلقہ اور حضرت مولانا مفتی عبد القادر قاسمی صاحب امام وخطیب چاند مسجد نہرووہار نائب ناظم حلقہ ہیں کی تربیتی مجلسِ کیلئے بتاریخ 18فروری 2023 بروز ہفتہ بعد نماز عشاءبمقام چاند مسجد گلی نمبر 18 نہرووہار اور تربیتی بیان کیلئے حضرت مولانا مفتی عبد الرازق مظاہری صاحب سکریٹری صوبہ دہلی، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد راضی قاسمی ثم الندوی صاحب تشریف لائیں گے،ان شاءاللہ تعالیٰ۔
شرکاءمیںمفتی مطیع الرحمن قاسمی صاحب امام وخطیب جامع مسجد چاند باغ صدر محترم حلقہ چاند باغ،مولانا محمد مرسلین قاسمی صاحب،امام وخطیب قاسمی مسجد نہرووہار،مفتی محمد زبیر قاسمی صاحب امام وخطیب مسجد محمدی،مفتی محمد سلطان قاسمی صاحب امام وخطیب مسجد اللہ والی،مولانا محمد افتخار صاحب مسجد اللہ والی،مفتی محمد فرقان مظاہری صاحب امام وخطیب مسجد بلال نہرووہار،حضرت مولانا اس محمد قاسمی صاحب امام وخطیب مسجد اقصے،نہرووہار،مفتی حفظ الرحمن قاسمی صاحب امام وخطیب مسجد عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ D1 نہرووہار،قاری جان عالم صاحب امام وخطیب مسجد حمزہ نیو مصطفی آباد مفتی محمد فرقان قاسمی صاحب امام وخطیب مسجد صوفیہ برجپوری،قاری محمد مزمل رحیمی صاحب کے نام قابل ذکر ہیں۔












