• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جموں و کشمیر کی خودمختاری اور دفعہ370کو اپنے حقیر مفادات کیلئے نیلام کردیا: ڈاکٹر فاروق

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 7, 2026
0 0
A A
جموں و کشمیر کی خودمختاری اور دفعہ370کو اپنے حقیر مفادات کیلئے نیلام کردیا: ڈاکٹر فاروق
Share on FacebookShare on Twitter

فاروق تانترے
سرینگر ،سماج نیوز سروس: آپریشن سندور نے اپنا منافع ادا کر دیا ہے کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ میرے خیال میں جنگوں کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ جنگیں کوئی حل نہیں لاتی، وہ صرف مصیبتیں لاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اُن عناصر اور دہلی میڈ پارٹیوں کی اصلیت سے بھی آگاہ کرانا ہے، جنہوں نے جموںو کشمیر کی خودمختاری، دفعہ370اور35اے کو اپنے حقیر مفادات کیلئے نیلام کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کانفرنس ضلع سرینگر کی مجلس عاملہ کا کا یک روزہ اجلاس پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری چودھری محمد رمضان، وزیرا علیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، صوبائی صدر ایڈوکیٹ شوکت احمد میر اور ورکنگ کمیٹی کے جملہ ممبران موجود تھے۔ اجلاس میں صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اپنے خطاب میں مجلس عاملہ کے ممبران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ زمینی سطح پر تال میل رکھیں اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ماضی میں بھی بہت سارے چیلنجوں کا سامنا کیا اور ہمیشہ سروخ رو ہوکر اُبھری ہے لیکن اس کے لئے عوامی حمایت لازمی ہے۔ ہماری جماعت نے ماضی میں عظیم مالی اور جانی قربانیاں دیکر جموںوکشمیر کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کیاہے اور انشاء اللہ ہم موجودہ چیلنجوں میںبھی سروخرو ہوکر سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی عوامی حکومت نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران جو تعمیرو ترقی کے کام انجام دیئے اور جو عوام مفاد فیصلے کئے گئے اُن کا اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اُن عناصر اور دہلی میڈ پارٹیوں کی اصلیت سے بھی آگاہ کرانا ہے، جنہوں نے جموںو کشمیر کی خودمختاری، دفعہ370اور35اے کو اپنے حقیر مفادات کیلئے نیالم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی شناخت، انفرادیت، پہچان اور کشمیریت کو زندہ رکھنے کیلئے نیشنل کانفرنس کا مضبوط سے مضبوط تر ہونا لازمی ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے ممبرانِ اسمبلی کو ہدایت دی کہ وہ ہر وقت اپنے اپنے علاقوں میں حاضر رہے اور لوگوں کیلئے دستیاب رہیں۔بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’آپریشن سندور‘ نے اپنا منافع ادا کر دیا ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ ’جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں لاتی۔ انہوں نے کہا ’’آپریشن سندور نے اپنا منافع ادا کر دیا ہے۔ میرے خیال میں جنگوں کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ جنگیں کوئی حل نہیں لاتی، وہ صرف مصیبتیں لاتی ہیں۔ یوکرین اور وہاں کی تباہی کو دیکھیں، مشرق وسطیٰ کو دیکھیں۔ یہاں گیس (سپلائی) کی صورتحال دیکھیں۔ قطر کو گیس کی سپلائی بحال کرنے میں ایک یا دو سال لگیں گے۔ ‘‘ خلیج کی صورتحال کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا جنگ کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ موجودہ معاشی حالات خراب ہیں۔انہوں نے کہا ’’گھبرائیں نہیں، دنیا جنگ کے لیے تیار نہیں، ہر ملک کے معاشی حالات پہلے ہی خراب ہیں، اور کوئی بھی ملک جنگ نہیں چاہتا، مشرق وسطیٰ میں تیل اور گیس کا زیادہ تر ذخیرہ ہے، اور اگر دباؤ جاری رہا تو دنیا کے حالات اتنے خراب ہوں گے کہ زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا‘‘۔پنجاب میں دھماکوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت میں دھماکے ہوتے رہے ہیں اور کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’ آپ کو گھبرانا نہیں چاہیے۔ ‘‘

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist