• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دربھنگہ میں دن دہاڑے 2 کروڑ کی جیولری لوٹ، مسلح بدمعاش فرار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 4, 2026
0 0
A A
دربھنگہ میں دن دہاڑے  2 کروڑ کی جیولری لوٹ، مسلح بدمعاش فرار
Share on FacebookShare on Twitter

دربھنگہ:محمد رفیع ساگر : دربھنگہ شہر کے ٹاون تھانہ علاقہ میں جمعہ کے روز دن دہاڑے ایک سنسنی خیز واردات میں نامعلوم مسلح بدمعاشوں نے تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کے سونے چاندی کے زیورات لوٹ لیے۔ واردات نگر تھانہ کے مہارانی گدام کے مہامایہ مارکیٹ بڑا بازار میں واقع ایک جیولری شاپ پر پیش آئی، جہاں چار کی تعداد میں آئے بدمعاشوں نے اسلحہ کے زور پر تقریباً 20 منٹ کے اندر پوری کارروائی انجام دی اور 25 لاکھ روپے نقد بھی لے کر فرار ہوگئے۔لوٹ کی پوری وارادت سی سی ٹی وی میں قید بتائی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بڑا بازار میں واقع “پریم جیولرز” دکان پر اس وقت گاہک موجود تھے جب اچانک چار مسلح افراد داخل ہوئے اور دکان پر دھاوا بول دیا۔ بدمعاشوں نے پستول نکال کر دکان میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اس دوران انہوں نے دکان میں موجود قیمتی زیورات سمیٹ لیے۔دکان کے مالک منوج کمار ساہ کے مطابق وہ معمول کے مطابق گاہکوں کو سامان دکھا رہے تھے کہ اچانک بدمعاش اندر داخل ہوئے اور سیدھے پستول تان دی۔ انہوں نے نہ صرف زیورات لوٹے بلکہ دکان میں موجود افراد کے موبائل فون بھی چھین لیے۔عینی شاہدین کے مطابق بدمعاشوں نے دکان کے ملازمین کے ساتھ مارپیٹ بھی کی اور انہیں ایک جگہ بیٹھنے پر مجبور کیا۔ ملازم برج کمار نے بتایا کہ چاروں افراد کے پاس پستول تھے اور انہوں نے سب کو دھمکاتے ہوئے لوٹ مار کی۔ ایک اور ملازم جھاژی کمار کے مطابق بدمعاشوں نے دکان میں موجود گاہکوں سے بھی چین، انگوٹھی اور نقدی چھین لی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نگر تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگالی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس نے جلد ہی ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔اس واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور مقامی تاجروں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist