• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

جمی اسمتھ انگلینڈ کیلئے سنچری بنانے والے سب سے چھوٹے وکٹ کیپر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 27, 2024
0 0
A A
جمی اسمتھ انگلینڈ کیلئے سنچری بنانے والے سب سے چھوٹے وکٹ کیپر
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
سری لنکا کے خلاف مانچسٹرمیں کھیلے گئے تین ٹسٹ میچوں کی سریز کے پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگ میں اسکے وکٹ کیپر جمی اسمتھ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے225 منٹ میں148 بالوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے111 رن بنائے جو ٹسٹ کرکٹ میں انکی پہلی سنچری تھی۔ جس دن انہوں نے یہ سنچری اسکور کی اس دن انکی عمر24 سال اور2 4دن تھی ۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے چھوٹی عمر میں ٹسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے والے وکٹ کیپر بنے۔ انکی اس سنچری کی بدولت انگلینڈ نے اس ٹسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹ سے جیت اپنے نام کی۔
ان سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے سب سے چھوٹی عمر میں ٹسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے والے وکٹ کیپر لیس ایمس تھے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں فروری1930 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں جب17 چوکوں کی مدد سے105 رن بنائے تھے تو انکی عمر24 سال اور63 دن تھی۔ انہوں نے انگلینڈ کی دوسری اننگ میں یہ سنچری بنائی تھی۔ انگلینڈ نے اس میچ میں 167 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔
جمی اسمتھ چوتھے ٹسٹ کی پانچویں اننگ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ اس سے پہلے ان کا سب سے زیادہ اسکور155 منٹ میں109 بالوں پر بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے95 رن تھا جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برمنگھم میں جولائی2024 میں بنایا تھا۔اس ٹسٹ میں انگلینڈ نے دس وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
سرے کے اپسوم میں12 جولائی2000 کو پیداہوئے جمی لوک اسمتھ نے اپنا پہلا ٹسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز میں جولائی 2024 میں کھیلا تھا۔ابھی تک انہوں نے جو چار ٹسٹ میچ کھیلے ہیں انکی چھ اننگوں میں59.50 کی اوسط اور73.60 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے357 رن بنائے ہیں۔ ابھی تک وہ صفر پر آوٹ نہیں ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور111 رن ہے۔ وکٹ کے پیچھے وہ دس کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں جس میں سات کھلاڑیوں کو انہوں نے کیچ اور تین کو اسٹمپ کیا ہے۔
ٹسٹ کرکٹ میں سب سے چھوٹی عمر میں سنچری بنانے کا ریکارڈ ہندوستان کے اجے راترا کے پاس ہے ۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مئی2002 میں سنٹ جونس میں جب369 منٹ میں 284 بالوں پر12 چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر115 رن بنائے تھے تو انکی عمر20 سال اور0 15 دن تھی۔ دائیں ہاتھ کے اس وکٹ کیپر بلے باز نے کل چھ ٹسٹ میچ کھیلے جنکی دس اننگوں میں وہ صرف ایک ہی سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ 20y 338d
ہندوستان کے ریشبھ پنت نے جب اپنی پہلی سنچری انگلینڈ کے خلاف اوول میںستمبر2018 میں اسکور کی تھی تو وہ20 سال اور342 دن کے تھے۔ اس ٹسٹ کی چوتھی اننگ میں وہ194 منٹ میں146 بالوں پر15 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے114 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ہندوستان کو اس ٹسٹ میچ میں118 رن سے شکست ہوئی تھی۔
آسڑیلیا کے خلاف سڈنی میں جنوری2019 کو ریشبھ پنت نے جب189 بالوں پر15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر159 رن بنائے تھے تو وہ21 سال اور2 9 دن کے تھے۔ یہ ٹسٹ کسی فیصلہ کے ختم ہوا تھا۔ اپنی 25 ویں سالگرہ سے پہلے وہ ٹسٹ کرکٹ میں پانچ سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ایسا ابھی تک کسی اور وکٹ کیپر نہیں کیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist