سید پرویز قیصر
انڈین پریمیر لیگ کے دوسرے لیگ کی شروعات کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلور کی درمیان بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہفتہ (16 مئی) سے ہوگی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بورڈر پر کشیدگی کی وجہ سے اس کو ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ ملتوی ہونے سے پہلے تک اس کے57 میچ ہوئے تھے۔ پنجاب کنگس اور دہلی کیپٹلس کے مابین دھرم شالہ میں ہوا میچ اوور کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا۔ یہ میچ دوبارہ کھیلا جائے گا۔
دونوں کے درمیان ابھی تک جو35 میچ ہوئے ہیں اس میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے 20ور رائل چئلنجرس بنگلور نے 15میچ جیتے ہیں۔دونوں کء درمیان جو آخری پانچ میچ ہوئے ہیں اس میںرائل چیلنجرس بنگلور کی نے ایک میں اور کولکاتہ بائیٹ رائیڈرس نے چار میچ جیتے ہیں۔
گذشتہ سال دونوں کے مابین کو جودو میچ کھیلے گئے تھے اس میں دونوں میچوں میں جیت کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس اپنے نام کی تھی۔29 مارچ کو بنگلور میں ہوئے میچ میں کولکاتہ نائیٹ رائیدڑس نے رائل چیلنجرس بنگلور کو سات وکٹ سے شکست دی تھی۔21 اپریل کو کولکاتہ میں ہوئے میچ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف ایک رن سے جیت حاصل کی تھی۔
موجودہ سیزن میں دونوں کا پہلا مقابلہ22 مارچ کو کولکاتہ کے ایڈن گارڈن ہوا تھا جو اس سیزن کا پہلا میچ بھی تھا۔ اس میں رائل چیلنجرس بنگلور نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے مقررہ20 اوورآٹھ وکٹ پر 174 رن بنائے تھے۔ کپتان اجنکیہ رہانے نے سب سے زیادہ56 رن بنائے تھے۔ انہوں نے 51 منٹ میں 31 بالوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے یہ رن بنائے تھے۔ ستیل نارائین نے 52 منٹ میں26 بالوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے44رن بنائے تھے۔ کرونال پانڈیہ نے چار اوور میں29 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ رائل چیلنجرس بنگلور 16.2 اوور میںتین وکٹ پر 177 رن بناکر سیزن کے پہلے میچ میں سات وکٹ کی جیت اپنے نام کی تھی۔ رائل چیلنجرس بنگلور کے دونوں افتتاحی بلے باز نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ فل سالٹ نے40 منٹ میں31 بالوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے56 رن بنائے تھے جبکہ وراٹ کوہلی77 منٹ میں36 بالوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے59 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔ دونوں نے پہلے وکٹ کی شراکت میںس 8.3 اوورمیں 95 رن جوڑے تھے۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس11 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے۔اس نے جوبارہ میچ کھیلے ہیں۔ ان میںپانچ میں اسے جیت ملی ہے اور چھ میچوں میں اسے ہار ہوئی ہے۔اس ایک میچ نامکمل بھی رہا ہے۔
رائل چیلنجرس بنگلور 11 میں سے آٹھ میچوں میں جیت کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ اس کو تین میچوں مین شکست ہوئی ہے۔ اس نے 16 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ لیگ میں پہلا مقام گجرات ٹائٹنس کا ہے جس نے گیارہ میں سے آٹھ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔تین میچوں میں اسے ہار ہوئی ہے۔ اس کے سولہ پوائنٹس ہیں۔ اس کو پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام اچھے رن ریٹ کی وجہ سے ملا ہے۔ اس میں نیٹ رن ریٹ 0.793 ہے جبکہ رائل چیلنجرس بنگلور کا رن ڑیٹ0.482 ہے۔ پنجاب کنگس پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے ۔ اس نے گیارہ میچوں سے پندرہ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔