سید پرویز قیصر
ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں ہوئے ممبئی انڈینس نے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف 18.4 اوور میں چار وکٹ پر 229 رن بنائے اور میچ چھ وکٹ سے جیتا۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئئے لکھنو سپر جائنٹس نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 228 رن بنائے تھے۔ ممبئی انڈینس کا یہ بعد میں بلے بازی جیت کیلئے بنایا گیا سب سے زیادہ اور انڈین پریمیر لیگ میں مشترکہ طور پر چھٹا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے پہلے ممبئی انڈینس کا بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے بنایا گیا سب سے زیادہ اسکور19.1 اوور میں چار وکٹ پر224 رن تھا جو اس نے اسی میدان پر29 مارچ2026 کو کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف بنایا تھا۔ کولکایہ نائیٹ رائیڈرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 220 رن بنائے تھے۔
انڈین پریمیر لیگ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کے لئے سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز پنجاب کنگس کے پاس ہے جس نے دہلی کیپٹلس کے خلاف دہلی میں25 اپریل2026 کو18.5 اوور میں چار وکٹ پر265 رن بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔ اس میچ میں دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں دو وکٹ پر 264 رن بنائے تھے جو اس کا انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔اس سے پہلے اس کا انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ اسکور مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 257 رن تھا جو اس نے ممبئی انڈینس کے خلاف دہلی میں27 اپریل2024 کو بنایا تھا اور ممبئی انڈینس کو مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر247 رن پر روک کر میچ دس رن سے جیتا تھا۔
انڈین پریمیر لیگ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے دوسرا سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی پنجاب کنگس کے پاس ہے جس نے کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس میں26 اپریل2024 کو ہوئے میچ میں18.4 اوور میں دو وکٹ پر 262 رن بناکر میچ جیتا تھا۔ اس میچ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 261 رن بنائے تھے۔
ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں 29 مارچ 2026 کوہوئے میچ میں ممبئی انڈینس کے خلاف سن رائزرس حیدرآباد نے18.4 اوور میں چار وکٹ پر249 رن بناکر جیت اپنے نام کی۔ سن رائزرس حیدرآباد کا یہ بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے بنایا گیا سب سے بڑا اور کل ملاکر تیسر ا سب سے بڑا اسکور تھا۔ اس میچ میں ممبئی ا نڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 243 رن بنائے تھے۔
سن رائزرس حیدرآباد کا یہ اسکور وانکھڑے اسٹیڈیم میں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے بنایا گیا سب سے زیادہ اسکور بھی تھا۔ اس سے پہلے اس میدان پر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے بنایا گیا سب سے بڑا اسکور19.4 اوور میں آٹھ وکٹ پر230 رن تھا جو انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف18 مارچ2016 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 229 رن بنائے تھے۔
اس سے پہلے سن رائزرس حیدرآباد کا انڈین پریمیر لیگ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے بنایا گیا سب سے زیادہ اسکور 18.3 اوور میں دو وکٹ پر 247 رن تھا جو اس نے پنجاب کنگس کے خلاف حیدرآباد میں12 اپریل2025 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں پنجاب کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں دو وکٹ پر 247 رن بنائے تھے۔ سن رائزرس حیدرآباد کا یہ اسکور انڈین پریمیر لیگ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے بنایا گیا چوتھا سب سے بڑا اسکور ہے۔
رائل چیلنجرس بنگلورو نے لکھنو میں لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف27 مئی2025 کو ہوئے میچ میں 18.4 اوور میں چار وکٹ پر 230 رن بناکر میچ جیتا تھا جو انڈین پریمیر لیگ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے پانچواںسب سے بڑا اسکور ہے۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنو سپر جائنٹس نے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 230 رن بنائے تھے۔
سن رائزرس حیدرآباد نے جے پور میں25 اپریل2026 کو ہوئے میچ میں18.3 اوور میں پانچ وکٹ پر 229 رن بنائے تھے جو ممبئی انڈینس کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹا سب سے بڑا سکور ہے۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلز نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 228 رن بنائے تھے۔












