بیدر۔ سابق وزیر، جے ڈی ایس لیجسلیچر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر، جے ڈی ایس کور کمیٹی کے صدر، بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے، بنڈپاقاسم پور جو جے ڈی ایس کے امیدوار ہیں، نے ہونیکیری، چونڈی، چاوڑی، اٹیوالا، کپلا پورسمیت دیگر دیہاتوں میں انتخابی مہم چلائی۔ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے معروف دیوستھان سری سدھالنگیشور دیوستھان کا بدھ کی شام کودورہ کرتے ہوئے وہاں درشن کیا۔ انہوں نے ہونیکیری گاؤں سے انتخابی مہم شروع کی۔ بعدازاں چونڈی، چاوڑی، اتیوال، کپلاپور سمیت مختلف گاؤں میں پولنگ کی اورانھیں کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ ایک بڑی اکثریت نے بنڈپاقاسم پور ایم ایل اے کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔دریں اثناء ایم ایل اے نے وہاں کے مختلف دیہاتوں کے مندروں، درگاہوں اورچرچ کا دورہ کیا اور دعائیں مانگیں۔ انہوں نے دیہاتوں میں موجود مہاتما ؤںکے مجسموں اور تصاویر پر پھول چڑھائے۔انتخابی مہم کے درمیان حلقہ کے چونڈی گاؤں میں بی ایس پی کے ریاستی لیڈر سید وحید لکھن جے ڈی ایس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ کپلا پور اے میں مختلف پارٹیوں کے لیڈران شیوراج مالی پاٹل، شیوراج مولگے، بسواراج میلاری، ہنمنت ہالمبورے، بابو راؤ مولگے، مانیک راؤ جیرگے، سنتوش نٹورے،، شانت کمار چن شٹی، رمیش پولیس پاٹل، شیوراج بالکے، بابو کورید، اشوک کورید، رجب علی، پرکاش برادار، رمیش پنچال،نرنتر، قاسم، شیشپا، ویجناتھ ، کامبلے، بھرت اور بہت سے دوسرے افرادجے ڈی ایس پارٹی میں شامل ہوئے۔












