• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دہلی حج کمیٹی کی تشکیل کو اےل جی نے دی ہری جھنڈی

کجرےوال سرکار کی فائل غائب ،مودی اور سکسینہ غیر آئینی کام کر رہے ہےں آپ سرکار نے لگایا الزام

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 7, 2023
0 0
A A
دہلی حج کمیٹی کی تشکیل کو اےل جی نے دی ہری جھنڈی
Share on FacebookShare on Twitter

صادق شروانی
نئی دہلی،دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے دہلی سرکار کوایک ساتھ دوجھٹکے دئےے ہیں جہاںآج نومنتخب کونسلروں کوعہدے کا حلف اور میئر ڈپٹی میئر سمیت دیگر کمیٹیوں کا انتخاب ہونا تھا ۔سیاست میں بھر پور گہماگہمی تھی اسی درمیان ایل جی نے دہلی حج کمیٹی کی اچانک تشکیل کردی۔ انہوںنے کجریوال حکومت کی جانب سے بھیجی گئی فائل کو ردّ کرتے ہوئے اپنی نئی کمیٹی کو منظوری دے دی ۔دہلی حج ایکٹ کے مطابق ایم پی کوٹے سے مشرقی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر ،ممبران اسمبلی کے طو رپرعام آدمی پارٹی کے سیلم پور ممبر اسمبلی عبدالرحمن ، مصطفی آباد ممبر اسمبلی حاجی یونس ، جبکہ کارپوریشن کوٹے سے کانگریس کی کونسلر نازیہ دانش (ذاکر نگر) جبکہ اسلامی اسکالر کے طو رپر محمد سعید اور مسلم سماجی کارکن کے طور پرکوثر جہاں کو منتخب کیاگیا ہے۔ چیئرمین کے انتخاب کےلئے باقاعدہ الیکشن ہوگا جس میں کامیاب ہونے والے امیدوار کو دہلی حج کمیٹی کی کمان سونپی جائے گی۔ جہاں عام آدمی پارٹی اپنا میئر اورڈپٹی میئر بنانے میں مشغول تھی تو وہیں ایل جی نے اپنی منشا کی حج کمیٹی تشکیل دے دی ۔ جس کے بعد کجریوال سرکار نے کہا ہے کہ بھارتیہ آئین کی جم کر دھجیاں اڑائی جارہی ہیں وزیراعظم نریندر مودی اور دہلی کے ایل جی اپنی من مرضی کے مطابق قانون کونافذ کررہے ہیں جو کام دہلی حکومت کا ہے اس کام کو ایل جی خود سے ہی کررہے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ کجریوال حکومت کی جانب سے دہلی حج کمیٹی کی تشکیل جو فائل بھیجی گئی تھی اس میں ایم پی کوٹے سے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور ممبر کے طو رپر مختار احمد سابق چیئرمین دہلی سمیت ممبران اسمبلی عبدالرحمن اور حاجی یونس کا نام تھا لیکن اس فائل کو ایل جی نے نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کی دہلی حج کمیٹی بنادی ہے بتایا جاتا ہے کہ گوتم گمبھیر سمیت دیگر دو ممبران بھی سیدھے طو رپر بی جے پی سے وابستہ ہیں ۔ جبکہ وارڈ نمبر 189ذاکر نگر سے نومنتخب کونسلر نازیہ دانش جو کانگریس کی ہیں ایل جی ان کو چیئرپرسن بنانا چاہتے ہیں اس طرح کی باتیں اور جانکاریاں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ حالانکہ ایل جی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے دعوی کیاگیا ہے کہ سبھی کو نمائندگی دینے کی کوشش کی گئی اور ایک بہترین دہلی حج کمیٹی کی تشکیل ہوئی ہے جس میں نوجوانوں کو موقع دیاگیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق عام آدمی پارٹی کی سرکار اس فیصلے خلاف عدالت کا رخ کرے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ سماجی کارکن اور اسلامی اسکالر بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist