• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 22, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ملک میں کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے: سائنا نہوال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 1, 2024
0 0
A A
ملک میں کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے: سائنا نہوال
Share on FacebookShare on Twitter

حصار ( آئی این ایس انڈیا )
ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں ایک اسپورٹ کلب کا افتتاح کرنے پہنچی معروف بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کی طرح دیگر ریاستوں کو بھی کھیلوں پر توجہ دینی چاہیے۔ تاکہ ملک کو زیادہ سے زیادہ تمغے دلائے جاسکیں۔ سائنا نے پیرس اولمپکس میں ہریانہ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں کھیلوں کے تئیں کافی زیادہ سنجیدگی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں بہتر نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کھلاڑیوں کو بہت سہولتیں مل رہی ہیں، پہلے ہمیں کم سہولتیں ملتی تھیں۔ ہریانہ کے کھلاڑی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور تمغے بھی جیت رہے ہیں، ایسے میں ملک کی دیگر ریاستوں کو بھی ہریانہ کی طرح کھیلوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ ملک کو زیادہ سے زیادہ تمغے مل سکیں۔انہوں نے ملک کے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کھیلوں کے کیریئر میں آگے لائیں تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ اس کے علاوہ سائنا نہوال نے ملک میں کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ جیسی محبت دیگر کھیلوں کو بھی ملنی چاہیے کیونکہ دیگر کھیل بھی کرکٹ جیسی محبت کے حقدار ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کرکٹ کو ہمیشہ پسند کریں گے۔ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ ملک میں کرکٹ سے محبت کبھی کم ہوگی، لیکن دوسرے کھیل بھی کرکٹ جیسی محبت کے مستحق ہیں۔ ایسے میں ملک میں دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دی جائے تو انہیں بھی کرکٹ کی طرح ملک میں پیار ملے گا۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں بھارت کے کل 117 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جس میں سے صرف 24 کھلاڑی ریاست ہریانہ سے ہیں، جو کی کسی بھی ریاست سے سب سے زیادہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت نے اب تک دو میڈل جیتے ہیں اور وہ دونوں میڈل شوٹنگ میں ہریانوی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی ہی وجہ سے آئے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    جون 21, 2025
    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    جون 21, 2025

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist