دیوبند، ٹرانسفارمر ٹھیک کررہے لائن مین کی اچانک کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور کھمبے پر لٹکی لاش کو نیچے اتارنے کی کوشش کی لیکن گاؤ ں والوں نے لاش کو نہیں اتارنے دیا اور سڑک جام کرکے محکمہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور لائن مین کی موت کے لئے محکمہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ شٹ ڈاؤ ن لینے کے بعد بجلی چالو کی گئی،جس کے سبب یہ حادثہ رونماہواہے،ہنگامہ کے سبب افسران اور عوامی نمائندوں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھایا۔اتوار کو دیوبند علاقہ کے تھانہ بڑگاؤ ں کے چاند پور گاؤ ں میں لائن مین مکیش (45) ولد جگمال ٹرانسفارمر میں خرابی ٹھیک کر رہا تھا۔ اسی دوران اچانک کرنٹ آ گیا اور لائن مین کو کرنٹ لگ گیا۔ ٹپری کا رہنے والا مکیش شٹ ڈاؤ ن کراکر لائن درست کر رہا تھا۔ وہ ٹرانسفارمر پر کام کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے اس کی موت ہو گئی۔ لائن مین کی لاش ٹرانسفارمر پر ہی لٹک گئی۔ اطلاع ملتے ہی رشتہ دار اور گاؤ ں والے موقع پر پہنچ گئے۔ مشتعل گاؤ ں والوں نے دیوبند نانوتہ روڈ جام کردیا اور لاش کو نیچے نہیں اتارنے دیا،پولیس نے بھی لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی،لیکن بعد پہنچانے بجلی افسران کو لوگوںنے یرغمال بناکر دھوپ میں بٹھا لیا اور ایک نوکری و پچاس لاکھ روپیہ کے معاوضہ کی مانگ کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم رام پور، بی جے پی ایم ایل اے دیویندر نم، سابق ایم پی راگھو لکھن پال شرما، سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیر اور سی او دیوبند رام کرن سنگھ کے علاوہ دیگر افسران اور لیڈران موقع پر پہنچے اور لاش کو نیچے اتروایا،لوگوں کاکہناہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہونگے اور محکمہ کے ملزم افسران کے خلاف مقدمہ قائم نہیںہوگا اس وقت تک لاش کی آخری رسومات ادا نہیں کی جائیگا۔












