در بھنگہ؍ سمستی پور، پریس ریلیز: ہمارے اس معاشرہ سے انسانی قدریں مٹتی جارہی ہیں ، بڑوں کا چھوٹوں کے ساتھ شفقت و محبت اور چھوٹوں کا بڑوں کے ساتھ اکرام و احترام ختم ہوتا جارہا ہے ،جس کی وجہ سے رشتے و ناتے بھی کمزور پڑتے جارہے ہیں ، اگر ہم نے انسانی سماج سے ان فاصلوں کو دور نہ کیا تو سماج سے اعلیٰ اخلاقی قدریں مٹ جائیں گی ، اس لئے ضرورت متقاضی ہے کہ رشتوں کے اقدار کا احترام کیا جائے اور ان دوریوں کو ختم کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ضلع سمستی پور کے موضع رامپور ، سَپری اور ساشن میں قائد وفد مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے مسلمانوں کے مختلف اجتماعات کیا ، اس وقت مارت شرعیہ کا ایک مؤقر اعلیٰ سطحی وفد امیر شریعت بہار ، اڈیشہ و جھارکھنڈ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم کی ہدایت اور ناظم امارت شرعیہ بہار ، اڈیشہ و جھاکھند حضرت مولانا و مفتی سعید الرحمٰن قاسمی صاحب کے حسب ایماء سمستی پور و دربھنگہ کے مختلف علاقہ و مواضعات کے دورہ پر ہے ۔ جس میں حضرت مولانارضوان احمد ندوی معاون ناظم امارت شرعیہ و نائب مدیر ہفت روزہ نقیب ، جناب مفتی آفتاب عالم قاسمی استاد حدیث وفقہ دار العلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ ، قاضی ابوشاہد قاسمی دار القضاء امارت شرعیہ ممدرسہ رحمانیہ سوپول ، بیرول ، ضلع دربھنگہ ، مولانا خورشید الضحیٰ صاحب قاضی شریعت مدرسہ خیر العلوم بردونی ، مولانا شعیب عالم صاحب قاسمی مبلغ امارت شرعیہ اور حافظ عبد الحق صاحب مبلغ امارت شرعیہ شریک کا رواں ہیں ، قائد وفد نے کہا کہ امارت شرعیہ ملت کا ایک قیمتی اثاثہ ہے ، اس سے وابستہ رہنے اورامیر شریعت کی ماتحتی وہ رہنمائی میں شرعی زندگی گزارنا ایمان کا حصہ ہے ، اس موقع پر مولانا رضوان احمد ندوی معاون ناظم نے کہا کہ خونی وخاندانی رشتے کمزور پڑ سکتے ہیں ؛ لیکن رب ذو الجلال نے کلمہ کی بنیاد پر ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان سے جو رشتہ جوڑا ہے ، اس کی زنجیر نہ ٹوٹ سکتی ہے اور نہ ہی بکھر سکتی ہے ، ایمانی تقاضہ یہ ہے کہ سارے مسلمان موتی کے دانوں کے مانند ایک لڑی میں پیوستہ رہیں ، اور مل جل کر اتحاد ا تفاق کے ساتھ زندگی گزاریں ۔ مفتی آفتاب عالم قاسمی نے کہا کہ اللہ ہمارا خالق و مالک ، ہم اس کے بندے ہیں ، مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ آقا کے منشے کے مطابق اپنی زندگی کو نیک اعمال سے مزین کریں اور چھوٹے سے چھوٹے عمل کو بھی اخلاص و للٰہت کےجذبے سے انجام دیں ، قاضی شریعت مدرسہ رحمانیہ سوپول مولانا ابوشاہد قاسمی نے معاشرے میں پھیلی سود ی لین دین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انسان کے اخلاق و کردار بگڑتے ہیں ، اس کی وجہ سے اللہ کارخیر کی توفیق سلب کرلیتا ہے ، اس لئے سموہ لون اور سودی لین دین سے معاشرہ کو پاک کرنا چاہئے اور ہر ایمان والے کو اس سےا حتراز کرنا چاہئے ، مولانا خورشید الضحیٰ قاضی شریعت مدرسہ خیر العلوم بردونی نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا میں قومیں تعلیم و تہذیب سے ہی ترقی کرتی ہیں ، اس لئے دین کی بنیادی تعلیم سے نئی نسلوں کو آراستہ کریں ، تاکہ نسل ایمان پر باقی رہے ، مولانا محمد شعیب عالم قاسمی نے امارت شرعیہ کی سوسالہ خدمات کا تعارف پیش کیا ، جبکہ حافظ عبد الحق صاحب مبلغ امارت شرعیہ نے ارکان وفد کا تفصیلی تعارف پیش کیا ، وفد کے اس کارواں کا ہرجگہ خیر مقدم کیا جارہا ہے اور لوگ اس طرح کے وفود مستقل کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، جناب حید ر صاحب سکریٹری مسجد ، مولانا حماد کریمی صاحب امام مسجد ، الحاج ماسٹر نثار احمد صاحب (سپری ) مولانا سعید عالم صاحب (رام پور ) مولانا سلیم الدین امام جامع مسجد ساشن مولانا رستم صاحب نئی جامع مسجد ساشن ، مولانا محمد منت اللہ صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ فیض العلوم حسن پور ، مولانا محمد نجم الہدی صاحب قاسمی ساشن وغیرہ اپنے اپنے حلقہ میں اجلاس کو کا میاب بنانے میں بڑی جد و جہد کی ، ان سبھوں کو اللہ اجر عظیم دے ، امارت شرعیہ یہ وفد ۲۲؍ مئی ۲۰۲۶ء تک جاری رہے گا ۔












