مدھیہ پردیش : کابینہ میں توسیع، 28 ممبران اسمبلی نے لیا وزیر کے عہدہ کا حلف
بھوپال : 25دسمبر /سماج نیوز سروس ۔مدھیہ پردیش کی کابینہ کی توسیع کا انتظار 25 دسمبر کو ختم ہوگیا ۔ وزیر اعلی موہن یادو کے 28 ایم ایل ایز نے پیر کو راج بھون میں وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔ انہیں گورنر منگو بھائی پٹیل نے عہدے کی رازداری کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب تقریباً 3:30 بجے شروع ہوئی۔ موہن کابینہ میں 18 وزرا کو شامل کیا گیا ہے۔ 6 وزراء کو وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بنایا گیا ہے۔ جبکہ 4 ایم ایل ایز کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا، بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما اور تنظیم کے عہدیدار موجود تھے۔ راج بھون کے باہر نئے وزراء کے ہزاروں حامیوں کا ہجوم تھا۔ وزراء کے حلف اٹھاتے ہی ان کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا تھا۔بتادیں کہ پردومنا سنگھ تومر، تلسی سلاوٹ ، ایدل سنگھ کسانا، نارائن سنگھ کشواہا، وجے شاہ، راکیش سنگھ، پرہلاد پٹیل، کیلاش وجے ورگیہ، کرن سنگھ ورما، سمپتیا اوئیکے، ادے پرتاپ سنگھ، نرملا بھوریا، وشواس سارنگ، گووند سنگھ راجپوت، اندر سنگھ پرمار، ناگر سنگھ چوہان، چیتنیہ کشیپ اور راکیش شکلا کو کابینہ وزیر بنایا گیا ہے۔وہیں کرشنا گوڑ، دھرمیندر لودھی، دلیپ جیسوال، گوتم ٹیٹوال، لیکھن پٹیل، نارائن پوار کو ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ رادھا سنگھ، پرتیما باگری، دلیپ اہیروار، نریندر شیواجی پٹیل کو ریاستی وزیر بنایا گیا ہے۔ سب سے پہلے کیلاش وجے ورگیہ، پرہلاد پٹیل، ادے پرتاپ سنگھ نے حلف لیا۔












