• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مدرسہ باب العلوم، جعفر آباد، دہلی میں یومِ جمہوریہ بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 28, 2026
0 0
A A
مدرسہ باب العلوم، جعفر آباد، دہلی میں یومِ جمہوریہ بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،سماج نیوز سروس:دہلی کی معروف دینی و عصری تعلیمی درسگاہ مدرسہ باب العلوم، جعفر آبادمیں یومِ جمہوریہ بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی چودھری زبیر احمد اور دہلی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی اور قومی پرچم لہرایا۔ پروگرام کی نگرانی مولانا اویس احمد رشیدی (مہتمم مدرسہ باب العلوم) نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا جاوید صدیقی قاسمی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ چودھری زبیر احمد نے کہا کہ 15 اگست اور 26 جنوری بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور آزادی کی جدوجہد میں ہندوستانی علماء نے فتوے جاری کر کے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سرزمین ہمارے آباؤ اجداد کی ہے اور ہندو و مسلمان صدیوں سے مل جل کر رہتے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ آزادی اور یومِ جمہوریہ مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔مدارس کے طلبہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم حفظ کرنا ایک عظیم کارنامہ ہے، اور اگر اس کے ساتھ وہ ڈاکٹر، انجینئر، وکیل یا ایم بی بی ایس بھی بن جائیں تو یہ اور بھی قابلِ ستائش بات ہوگی، کیونکہ ایسے افراد اللہ کے خوف کے ساتھ بہتر طور پر قوم و ملک کی خدمت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مدرسہ باب العلوم کے بانی حضرت مفتی ظفرالدین رحمہ اللہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب مدرسہ میں کمپیوٹر سینٹر قائم ہوا تھا تو وہ اپنے والد چودھری متین کے ساتھ وہاں آئے تھے۔ انہوں نے اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا کہ مدرسہ کا طالب علم حافظِ قرآن بھی بنے اور ڈاکٹر بھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مدرسہ جو کبھی تعلیم کا ایک ننھا سا پودا تھا، آج ایک عظیم ادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا آئین غریبوں کی مدد اور پسماندہ بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر پرویز میاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ جس ملک میں رہو اس کے وفادار بن کر رہو۔ انہوں نے کہا کہ علماءِ دین نے ملک کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کیں، علی گڑھ سے لاہور تک علماء کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے ترنگے کو سلام کیا اور آزادی کے بعد ہندوستان میں رہنے کو ترجیح دی۔ ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ ہندو مسلم بھائی چارے پر زور دیا، اور جنگِ آزادی کی پہلی آواز میوات سے اٹھی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist