اناؤ، سماج نیوز سروس:گزشتہ شب مدرسہ فضل رحمن کندن روڈ اناؤ میں ’جلسہ سیرت النبی وتکمیل حفظ قرآن ‘کاانعقادہوا، جس میں مولانا افضال الرحمن قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پورے تیس پاروں کا خلاصہ سورۂ فاتحہ میں بیان کردیاہے،انہوں نے کہا کہ مبارک باد کے مستحق ہیں وہ طلبہ جنہوں نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہراناؤ میں لب سڑک واقع مدرسہ فضل رحمن کندن روڈ میں تین طالبعلموں نے حفظ قرآن پاک کی تکمیل ،اس موقع پر ’جلسہ سیرت النبی ﷺ وتکمیل حفظ قرآن ‘پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا افضال الرحمن قاسمی نے خطاب کیا،قبل ازیں مولانا سفیان جامعی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے، جو نبی کی سیرت سے وابستہ ہوگیاوہ کامیاب اور بامراد ہوا، بعدازاں مفتی مرسلین قاسمی استاذ مدرسہ فضل رحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا نبی کی ہراداکوصحابہ نے محفوظ کیا،جس سے پوری امت کو یہ بات معلوم ہوئی کہ میرے نبی کی حیات طیبہ کیسی تھی، اس لیے نبی کی حیات سے ہی کامیابی ملے گی۔ بعدازاں مولاناافضال الرحمن قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دنیوی علوم کی کتابیں لکھی گئی ہیں، اور ان کتابوں سے علم حاصل کرنے کے بعد اس سے فائدہ نہ اٹھائے تویہ اس کے علم عدم اضافہ کاسبب ہے، اسی طرح جوشخص قرآن سے فائدہ نہ اٹھائے تو وہ نقصان میں ہے، قرآن سے استفادہ کرنا، اس کی تلاوت کرنا، یہ سب ثواب کا کام ہے۔قرآن کو سمجھ کر یا بلاسمجھ کر پڑھے تب بھی ثواب ہے ۔ اس پروگرام میں مفتی محمد بلال قاسمی استاذ مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی نے تین طالب علم ،حافظ محمد حمزہ ولد حافظ ظہیرالدین، حافظ محمدامن ولد محمدشمیم، حافظ محمد فیض ولد محمد اعجاز روشن کی آخری آیات کی تلات کے ذریعہ تکمیل کرائی۔ حافظ ظہیرالدین مہتمم مدرسہ وامام مسجدزمزم ٹینرس اناؤنے حاضرین کا شکریہ اداکیا،نظامت کے فرائض مفتی محمد جنیدقاسمی استاذ مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد نے انجام دیے۔جلسے کا قاری محمد توقیرجامعی کی تلاوت سے ہوا، نعت کانذرانہ مولانا عدنان ارشدقاسمی، حافظ محمد اکرم ہردوئی نے مشترکہ طور پرپیش کیا۔ اس موقع پرمولانا عبدالجبارقاسمی،مولانارحمت علی قاسمی، مولانا مختارعالم مظاہری، مولانا عمران قاسمی، مولانا عمران مظاہری، مولانا معروف، حافظ اظہر، مولانا طارق، حافظ اسامہ(نظام الدین)حافظ ابوذ،مولانا نثارقاسمی، نجم متولی مسجدا ناؤ، تاج عالم ،ادریس، جلیس صفوی اناؤحافظ محمد کفیل، حافظ شکیل جامعی،قاری اسلام الدین،مولانا افضال الرحمن قاسمی کی دعاء پر جلسے کا اختتام ہوا۔