• Home
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 1, 2023
Hamara Samaj
Advertisement Banner
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

آئین ساز اسمبلی میں مولانا حسرت موہانی۔

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 25, 2023
0 0
A A
آئین ساز اسمبلی میں مولانا حسرت موہانی۔
Share on FacebookShare on Twitter
 امام علی فلاحی۔
ایم۔اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد۔
یوم جمہوریہ (چھبیس جنوری) ملک ہندوستان کا ایک تاریخی اور یادگار دن ہے کیونکہ اسی تاریخ کو ملک ہندوستان کا قانون نافذ ہوا تھا، اسی تاریخ کو ملک ہندوستان ایک جمہوری ملک قرار پایا تھا، جس میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی کے ساتھ جینے اور رہنے کا حق ملا تھا۔29 اگست 1947 کو یہ طے کیا گیا تھا کہ آزاد ہندوستان کا اپنا آئین ہونا چاہیے جسمیں اس ملک کے تمام باشندوں کے حقوق بھی محفوظ ہوں ساتھ ہی ملک کی خوش حالی اور امن و امان کی بھی ضمانت ہو۔
اسی کے پیش نظر ایک دستور ساز اسمبلی بنائی گئی پھر اس اسمبلی نے سات افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جسکے صدر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر مقرر کیے گئے، پھر اس کمیٹی نے دوسال، گیارہ مہینے، اٹھارہ دن یعنی کی تین سال کی مسلسل جد و جہد کے بعد ملک ہندوستان کا آئین تیار کیا اسکے بعد دستورساز اسمبلی کے مختلف اجلاس میں اس نئے دستور کی ہرایک شق پر کهلی بحث ہوئ  پھر 26 نومبر 1949 کو اسے قبول کرلیا گیا اور 26 جنوری 1950 میں اس نئے قانون کو نافذ کرکے اور دستور ہند کو اپنا مقدس آئین مان کر یوم جمہوریہ منایا گیا۔اس آئین ہند میں چھ بنیادی حقوق کا پاس و لحاظ رکھا گیا (۱) برابری کا حق (۲) آزادی کا حق (۳) استحصال کے خلاف حق (۴) مذہبی آزادی کا حق (۵) تعلیمی و ثقافتی حق (۶) آئینی چارہ جوئی کا حق۔
یہی وہ آئین ہے جو کہتا ہے کہ ہندوستان ایک سیکولرازم اور جمہوری ملک ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ ملک کا اپنا کوئی دھرم اور مذہب نہیں ہے، اسمیں تمام مذاہب اور اقوام کا یکساں احترام ہے، اس ملک میں مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا، اور ملک کے ہر شہری کو امن، انصاف، تحفظ، حقوق اور مذہبی آزادی دی جائے گی۔قارئین یہی وہ آئین ہے کہ جب 24 جنوری 1950 کو دستور ساز اسمبلی کے ایک مختصراجلاس میں تمام ارکان اسمبلی نے اس نئے دستور و آئین پر اپنا دستخط کر رہے تھے اس وقت مولانا حسرت موہانی نے اسکی مخالفت کرتے ہوئے دستورکے ڈرافٹ پر ایک نوٹ لکها تھا جسمیں لکھا تھا کہ "یہ دستور برطانوی دستور کا ہی اجراء اورتوسیع ہے جس سے آزاد ہندوستانیوں اور آزا دہند کا مقصد پورا نہیں ہوتا ہے ۔
کون ہیں مولانا حسرت موہانی ؟
یہ وہی شخص ہیں جنہیں "مجنونِ آزادی” کہا جاتا ہے ۔یہ وہی شخص ہیں کہ جب  پہلی بار پارلیمنٹ میں تقریر کرنے کھڑے ہوئے تو اس وقت ایوان کی صدارت کرنے والے ڈاکٹر ایچ۔ سی۔ مکھرجی ( نائب صدر) نے مولانا حسرت موہانی کا تعارف کراتے ہوئے اور  ارکان پارلیمنٹ کو یاد دلاتے ہوئے کہا تھا کہ "مجھے امید ہے کہ ممبران پارلیمنٹ یہ بات نہ بھولے ہوں گے کہ یہ وہی مولانا حسرت موہانی ہیں جنہوں نے ہندوستان میں سب سے پہلے مکمل آزادی کا مطالبہ کیا تھا، مجھے خوشی ہے کہ ایوان، مولانا حسرت موہانی کی بے مثال خدمات جو انہوں نے وطن کے لیے انجام دیے ہیں، اس کو نہیں بھولا۔”
اس بات پر پارلیمنٹ میں کافی دیر تک تالیوں کی گڑگڑاہٹ سنائی دیتی رہی اور پارلیمنٹ کی میزیں تھپتھپائی گئیں۔
مولانا حسرت موہانی نے دستور ساز اسمبلی میں عائلی قوانین جو مسلمانوں کی نسبت تھے اسکے تحفظ کے لئے بڑی جد و جہد کی تھی چناں چہ انہوں نے دستورسازی کے موقع پرتمام مذاہب کے پرسنل لا اور بالخصوص مسلمانوں کے پرسنل لا میں مداخلت نہ کرنے کے سلسلہ میں کہاتھا کہ ’’میں یہ بتادینا چاہاہوں گا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی یافرقہ پرست پارٹی کو کسی بھی گروپ کے پرسنل لا میں کسی قسم کی مداخلت کا اختیار نہیں ہے، خصوصا میں مسلمانوں کی نسبت سے کہتاہوں کہ ان کے پرسنل لا کے تین بنیاد ی اصول ہیں جو مذہب زبان اور کلچر ہیں ، اس میں کچھ ایسے مسائل جن کو انسانوں نے نہیں بنایا ہے جیسے لاطلاق ،شادی ،اور وراثت کاقانون قرآن حکیم سے لیا گیا ہے اور اس کا ترجمہ اسی میں درج ہے ،اگر کوئی یہ سمجھے کہ وہ مسلمانوں کے پرسنل لا میں مداخلت کرسکتا ہے تو میں یہ کہوں گا اس کا انجام بے حد نقصان دہ ہوگا۔
میں اس ایوان میں آواز لگا کر کہہ رہاہوں کہ وہ مصیبت میں پھنس جائے گا اگر مسلم پرسنل لا میں مداخلت کرنے کی کوشش کرے گا،مسلمان کسی بھی صورت میں اپنے پرسنل لامیں مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔
(حسرت موہانی اور انقلابِ آزادی:521)۔
ReplyForward
ShareTweetSend

Get real time update about this post categories directly on your device, subscribe now.

Unsubscribe
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جنوری 6, 2023
    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    دسمبر 21, 2022
    بھارت کا آئین جمہوریت کا محافظ، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

    بھارت کا آئین جمہوریت کا محافظ، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

    جنوری 24, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    1
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اپیل برائے دعائے صحت

    اپیل برائے دعائے صحت

    فروری 1, 2023
    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    فروری 1, 2023
    جلد ہی ایم سی ڈی ملازمین کو جنوری تک کی تنخواہ مل سکے گی

    جلد ہی ایم سی ڈی ملازمین کو جنوری تک کی تنخواہ مل سکے گی

    فروری 1, 2023
    مہنگائی کم کرنے کے بجائے اس بجٹ سے مہنگائی بڑھے گی:اروند کیجریوال

    مہنگائی کم کرنے کے بجائے اس بجٹ سے مہنگائی بڑھے گی:اروند کیجریوال

    فروری 1, 2023
    اپیل برائے دعائے صحت

    اپیل برائے دعائے صحت

    فروری 1, 2023
    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    فروری 1, 2023
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist