• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جون 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

انسانیت کے تحفظ کیلئے سبھی طبقات کی مشترکہ جد وجہد ضروری مولانا محمود اسعدمدنی

جمعیۃ سدبھاؤنا منچ کے زیر اہتمام خصوصی نشست منعقد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 16, 2023
0 0
A A
انسانیت کے تحفظ کیلئے سبھی طبقات کی مشترکہ جد وجہد ضروری مولانا محمود اسعدمدنی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی 15 جون ،سماج نیوزسروس: جمعیۃعلماء ہند کے صدر دفتر میں واقع مدنی ہال نئی دہلی میں کل مذاہب پر مشتمل شخصیات خاص کر سناتن دھرم کے مذہبی رہ نماؤںکی ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نفرت و بھید بھاؤسے ملک میں منفی ماحول پنپتا ہے جس سے ملک کی ترقی و انسانی تحفظ کو بڑا نقصان ہوتا ہے۔مولانا مدنی نے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول کی بہتری کے لیے نفرت کے اسباب کو ختم کرنے اور سبھی طبقات کی مشترکہ جدوجہد پر زوردیا ۔انھوں نے سدبھاؤ کے قیام کو راشٹرکا مسئلہ بتایا اور کہا کہ ہم مختلف تہذیبوں اور طرز حیات کی نمایندگی کرتے ہیں اور یہی ہمارے ملک کی شناخت اور انفرادیت ہے۔ہمیں اپنی ان مختلف شناختوں کو قبول کرکے ہی آگے بڑھنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آج جو ملک میں حالات ہورہے ہیں، اس کو درست کرنے کے لیے ہمیں اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرنے پڑے گی اورسماج کو مستحکم کرنے کے لیے راہ راست سے ہٹے ہوئے لوگوں کو سمجھانا پڑے گا ۔اس موقع پر سوامی چندر دیو جی مہاراج نے کہا کہ آپسی غلط فہمیاں اسی طرح ساتھ بیٹھنے سے دور ہوں گی۔ مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھنے سے ملک میں امن و سلامتی کے قیام و استحکام میں ضرور مدد ملے گی۔ سوامی وشوا آنند جی مہاراج نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ہم سب ساتھ ملکر ملک میں سدبھاؤنا کو مضبوط کریں گے۔سوامی سریندر پوری جی مہاراج نے کہا یہ انسانیت کے خلاف ہے کہ ایک خدا کے بندے ایک دوسرے سے نفرت کریں ، آچاریہ وجے جی مہاراج نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے جو ملک میں نفرت و تعصب کی باتیں کرتے ہیں ہندو مسلم کے بیچ دوریاں بڑھی ہیں۔دیگراظہار خیال کرنے والوں میں سشیل کھنا جی مہاراج دوارکا موڑ، بھودیو شرما جی شاہدرہ بوڈر دہلی، نوین شرما جی نجف گڑھ دہلی، امت کمار آئی اے راجندر پلیس سردار ہروندر سنگھ جی، ایس رضوان منصوری جی نورتھ ایسٹ دہلی، کے کے شرما جی ایسٹ دہلی، تیج پال سنگھ جی باغپت ،اقبال سنگھ جی بڑوت، نیلم جی جنک پوری، نیتو جھا جی گاندھی نگر ،دہلی راجیش شرما سیوا دار کرن سنگھ گرو کول سینٹر ہریانہ بوڈر، نریش جی ستیہ پرکاش جی فریدآباد، مومن سبھاش گوجر منو بابا، روشنی رہیجا جی قابل ذکر ہیں ۔نشست میں سوامی چندر دیو جی مہاراج آشرم دہلی، سوامی وشوا آنند جی مہاراج گجرات مقیم دہلی ،سوامی سریندر پوری جی مہاراج آشرم روہنی دہلی، آچاریہ ماسٹر وجے جی مہاراج مظفر نگر، سوامی ٹرشیم جی مہاراج انٹر نیشنل یو بی ایم مشن، بابا سکھ دیو مہاراج غازی آباد، آچاریہ دیوندر جی مہاراج گڑگاؤں، سشیل کھنا جی مہاراج،سردار ہروندر سنگھ ایکٹیویسٹ گرو گرنتھ صاحب، ڈاکٹر الیزہ بیتھ چرچ روہنی دہلی، بھودیو شرماجی ،کے کے شرماجی ،ڈاکٹر رمیش کمار جی، امت کمار آئی اے ایس، اقبال سنگھ جی بڑوت، تیج پال سنگھ جی باغپت کے علاوہ بڑی تعداد میں مذہبی رہنماؤں و سماجی ذمہ داران نے شرکت کی۔ نشست کا اہتمام و نظامت کے فرائض جمعیۃ سدبھاؤنا منچ جمعیۃ علماء ہند کے کنوینر مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی نے انجام دیے۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist