• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

9مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور حامد رضا کو 10، 10 سال قید کی سزائیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 31, 2025
0 0
A A
9مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور حامد رضا کو 10، 10 سال قید کی سزائیں
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 108 افراد کو قید کی سزائیں سنائی ہیں۔پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کو سزائیں سنائی گئیں اُن میں حامد رضا، عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل شامل ہیں۔ ان تمام رہنماؤں کو دس، دس سال جبکہ جنید افضل ساہی کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو مقدمے سے بری کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈران سمیت 15 پارلیمنٹیرینز کے خلاف تین مختلف مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔جن ملزمان پر مقدمات چلائے گئے اُن میں قومی اسمبلی کے آٹھ اراکین، متعدد سینیٹرز، چھ سے زائد ارکانِ صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کےرہنما فواد چوہدری، کنول شوزب سمیت 260 کارکنان شامل ہیں۔
9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس نے کئی مقامات پر پرتشدد شکل اختیار کر لی تھی۔اس دوران فیصل آباد میں بھی مظاہروں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں فوجی تنصیبات، ٹریفک پولیس کی چوکیاں اور متعدد دیگر مقامات شامل تھے جبکہ کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ان واقعات کے نتیجے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے۔ حکام کا مؤقف تھا کہ ان مظاہروں میں عوام میں خوف و ہراس پھیلایا گیا، ریاستی اداروں پر حملے ہوئے اور امن عامہ کو خطرے میں ڈالا گیا۔انہی الزامات کی بنیاد پر فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اپوزیشن لیڈران، ارکانِ پارلیمان، فواد چوہدری، کنول شوزب اور 260 سے زائد کارکنوں کے خلاف تین مقدمات کی سماعت کی گئی۔پی ٹی آئی نے ان مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیا جبکہ پراسیکیوشن کا مؤقف تھا کہ ان افراد نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت عوام کو تشدد پر اکسایا۔ عدالت میں ویڈیو شواہد، کال ریکارڈز اور گواہوں کے بیانات پیش کیے گئے۔پی ٹی آئی قیادت کے خلاف فیصلے آنے کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت کئی کارکنوں کی گرفتاری اور الیکشن کمیشن سے نااہلی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو 9 مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔شبلی فراز کی جانب سے بھیجے گئے تحریری خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان مقدمات میں شفاف ٹرائل کے اصولوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، سرکاری وکلاء زبردستی مقرر کیے جا رہے ہیں اور سماعتیں رات گئے بند دروازوں کے پیچھے کی جا رہی ہیں، جو آئین کے آرٹیکل 10-اے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان مقدمات میں پولیس اور پراسیکیوشن کا کردار جانبدار ہے اور ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔ادھر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کے جواب میں چیف جسٹس نے عمر ایوب کو ان معاملات پر بات چیت کے لیے ملاقات کی دعوت دی، تاہم عمر ایوب نے اسلام آباد میں ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے باعث یہ ملاقات پشاور رجسٹری میں جمعے کے روز طے کرنے کی درخواست کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطوط میں اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا طریقہ کار ازسرنو جائزہ لے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 22 جولائی 2025 کو 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر، رکن قومی اسمبلی احمد چیٹھا، پی ٹی آئی رہنما بلال اعجاز اور تقریباً 32 کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت کے مطابق ان افراد نے ریاستی و عوامی املاک کو نقصان پہنچایا، ہنگامہ آرائی کی اور لوگوں کو تشدد پر اکسایا، جس پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت سزا دی گئی۔پی ٹی آئی نے اس فیصلے کو سیاسی انتقام اور عدالتی ناانصافی قرار دیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسے ’انصاف کا جنازہ‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جن گواہان کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا، انہیں پہلے ہی ایک جج ناقابلِ اعتبار قرار دے چکے ہیں۔پارٹی نے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا جبکہ حکومتی ترجمانوں نے عدالتی عمل کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام کارروائیاں شفاف انداز میں کی گئیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist