نئی دہلی :بی جے پی ایم پی بھرتری ہری مہتاب اگلے پروٹیم اسپیکر ہوں گے، جن کا تقرر صدر نے کیا ہے۔صدر دروپدی مرمو نے پروٹیم اسپیکر مقرر کیا ہے۔ اوڈیشہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھرتری ہری مہتاب کو لوک سبھا اجلاس کے پیش نظر اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔صدر دروپدی مرمو نے پروٹیم اسپیکر مقرر کیا ہے۔ اوڈیشہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بھرتری ہری مہتاب کو لوک سبھا اجلاس کے پیش نظر اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مہتاب سات بار رکن پارلیمنٹ ہیں اور اگلے مستقل اسپیکر کی تقرری تک وہ ایوان میں اسپیکر کی تمام ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ صدر دروپدی مرمو نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کو آئین کے آرٹیکل 95(1) کے تحت پروٹیم اسپیکر مقرر کیا ہے۔پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ لوک سبھا کے رکن کے۔ سریش، ٹی آر بالو، رادھا موہن سنگھ، فگن سنگھ کلستے اور سدیپ بندیوپادھیائے پروٹیم اسپیکر مہتاب کی مدد کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بھرتری ہری مہتاب لوک سبھا اسپیکر کے انتخاب تک پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس 24 جون سے شروع ہوگا۔ نومنتخب ارکان 24 سے 25 جون کو حلف اٹھائیں گے۔ بھرتری ہری مہتاب اوڈیشہ کی کٹک لوک سبھا سیٹ سے سات بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہو چکے ہیں۔ اس سال لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے، انہوں نے پارٹی کی مستقل رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس سے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کو بڑا جھٹکا لگا تھا۔ اس کے ساتھ وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ سپیکر پرو ٹیم کو پارلیمنٹ کا عارضی سپیکر مقرر کیا جاتا ہے۔ یہ تقرری اس وقت کی گئی ہے جب باقاعدہ اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوا ہے۔ پروٹیم سپیکر کا کام منتخب اراکین کو حلف دلانا ہے۔ اس کے علاوہ نئے سپیکر کے انتخاب کا عمل بھی چلانا ہے۔ پرو ٹیم سپیکر کا کردار عارضی ہوتا ہے اور نئے سپیکر کے انتخاب کے بعد یہ ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے۔