نئی دہلی، ہمارا سماج: مصطفی آبار وارڈ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر نسرین کی حمایت میں مقامی رکن اسمبلی حاجی محمد یونس نے مقامی لوگوں کے ساتھ پیدل مارچ کیااورآپ امیدوار کےلئے ووٹ مانگے۔ حاجی محمد یونس نے کہا کہ مصطفی آباد وارڈ میں ڈاکٹر نسرین بھاری اکثیریت سے کامیاب ہوں گی کیوں کہ آپ کی لہر ہے اس لئے کسی بھی پارٹی کو ووٹ دینا اپنے ووٹ کو خراب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ایم سی ڈی میں بی جے پی کا قلعہ قمع کرکے عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے جارہی ہے اس لئے اس لئے اس مہم میں آپ لوگ شامل ہوں تاکہ وارڈ میں بہترین نظم و نسق کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اور تعمیرو ترقی کی راہ ہموار ہو۔انہوں نے کہا کہ مصطفی آباد میں وہ لوگ بھی بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں جو عوام کے درمیان ایک دن بھی نہیں رہے اب جب کہ پورے حلقہ میں تعمیرو ترقی کا سلسلہ چل پڑا ہے تو لوگوں کے پیٹ میں در ہورہا ہے۔ مگر یہاں کے عوام بہت سمجھ دار ہیں انہیں معلوم ہے ہمیں کیا کرنا ہے ۔