• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمعیۃ علماء ضلع جالنہ کے اراکین کایک روزہ تربیتی کیمپ و اجلاس عام

جمعیۃ علماء چاہتی ہے کہ معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور انصاف قائم ہو:مولانا ندیم صدیقی، انسان کی اصل کامیابی ظاہری ترقی کے ساتھ ساتھ باطنی پاکیزگی میں بھی مضمر ہے : قاری رشید احمد اجمیری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 3, 2026
0 0
A A
جمعیۃ علماء ضلع جالنہ کے اراکین کایک روزہ تربیتی کیمپ و اجلاس عام
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی، پریس ریلیز،ہماراسماج: آج یہاں مسجد حضرت بلال ماما چوک جالنہ میں دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع جالنہ کے زیر اہتمام یک روزہ تربیتی ورکشاپ و عظیم الشان اجلاس عام بصدارت حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی( صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر )منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر سے اراکینِ جمعیۃ و عوام الناس نے شرکت کی۔مولانا محمد حسن ملی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع جالنہ ) نے تمہیدی خطاب کرتے ہوئے مہمانان کرام اور شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔ مفتی عبد الرزاق ملی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء اورنگ آباد ) نے کہا کہ ہمارے اکابرین اگر وقت پر اپنی ذ مہ داری ادا نہ کرتے تو شاید آج ہمارے نہ مدارس ہوتے اور نہ مساجد نہ ہمارے چہروں پر داڑھیا ں اور ٹو پیاں نظر آتیں ۔ مفتی عبد الرحمن اشرفی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ ) نے جمعیۃ علماء کا طریقہ کار اور اسلامی تعلیمات کے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ کے اجتماعی کاموں میں میٹنگ اور ماہانہ مشورہ بہت اہم کام ہے اس سے جماعت کو تقویت حاصل ہوتی ہے اور نئے نیے تقاضہ سامنے آتے ہیں اور باہم مشورہ سے کاموں کی منصوبہ بندی کرنے سے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیابی ملتی ہے۔ اس موقع پر صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نےملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت معاشی سماجی و سیاسی اعتبار سے مسلمانوں کو حاشیے پر دھکیلنے کی منظم کوششیں کی جا رہی ہیں، جن کا مقابلہ صرف اتحاد اور تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کارکنان کو نصیحت کی کہ وہ اپنی صفوں میں نظم و ضبط پیدا کریں اور عوامی سطح پر خدمتِ خلق کے کاموں کو تیز کریں، کیونکہ جمعیۃ علماءکا بنیادی مقصد ہی انسانیت کی خدمت اور دینِ اسلام کی صحیح ترجمانی کرنا ہے،انہوں نے اپنے بیان میں ارتداد کی روک تھام کے لیے دیہاتوں پر توجہ دینے کی تاکید کی۔مولانا محمد ابراہیم قاسمی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) نے اپنے تفصیلی خطاب میں فرمایا کہ ہم جمعیۃ علماء کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کا کام شہرت یا سیاسی فائدے کے لئے نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم اراکین رفاہی کام اس لئے کر رہے ہیں کہ یہ کام ہمارے نبی ﷺ نے کیا ہے ۔ قاری شمس الحق قاسمی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ ) نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ دور میں شعبہ اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبیﷺ کی ضرورت و اہمیت اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔اجلاس عام کے مقرر خصوصی قاری رشید احمد صاحب اجمیری نقشبندی ( شیخ الحدیث دار العلوم اشرفیہ راندیر سورت ) نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام میں تزکیۂ نفس کو بڑی اہمیت حاصل ہے کیونکہ انسان کی اصل کامیابی ظاہری ترقی کے ساتھ ساتھ باطنی پاکیزگی میں مضمر ہے۔ قرآنِ مجید میں بار بار اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہی شخص کامیاب ہے جو اپنے نفس کو پاک کرے۔اجلاس کا آغاز مولانا عبد الرشید صاحب اور حافظ عبدالعلیم صاحب کی تلاوت قرآن کریم اور حافظ محمد شاہد صاحب کے نعتیہ کلام سے ہوا ،قاری محمد صابر صاحب منٹھا اور حافظ اعزاز الدین فاروقی نے جمعیۃ کا ترانہ پیش کیا مفتی محمد رمضان صاحب ندوی نے تحریک صدارت پیش کی مفتی سہیل صاحب حافظ اعزاز الدین مفتی عرفان نے تائید پیش کی ،مفتی فہیم اشاعتی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء شہر جالنہ ) نے تربیتی کیمپ اور اجلاس کی نظامت کے فرائض انجام دیئے، اجلاس کو کامیاب بنانے میں جمعیۃ علماء شہر و ضلع جالنہ کےمقامی کارکنان بالخصوص شہر میں موجود ضلع جمعیۃ کے ذمہ داران شہر جمعیۃ اور قدیم جالنہ ونیا جالنہ یونٹوں نے بے انتہا ءمحنت کرکے اجلاس کے کامیابی کی بنیاد رکھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist